اردو
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:اس درمیان کہ میں نیند میں تھا میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے پس میری
ہتھیلی میں سونے کے دو کنگن رکھے گئے تو وہ مجھے پسند نہ آئے، پس میرے پاس وحی آئی کہ ان کو
پھونک دو میں میرے پھونکنے کے بعد وہ غائب ہو گئے تو میں نے ان کی تعبیر کی کہ یہ وہ دو کذاب ہیں
جن کے درمیان میں ہوں ایک صنعاء والا اور ایک یمامہ والا۔(متفق علیہ)
ترمذی کی روایت میں ہے ان میں سے ایک کو مسیلمہ یمامہ والا اور دوسرے کو
عنسی صنعاء والا کہا جاتا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7033 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.