اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6076
سیدنا اُسید بن حُضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انصار کے ایک صاحب نے
کہا کہ اس وقت جب کہ وہ قوم سے گفتگو کر رہے تھے ان میں خوش طبعی تھی اور وہ ان کو ہنسا رہے تھے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کے کمر میں ایک لکڑی سے چبھویا تو اس انصاری نے کہا: آپ مجھے بدلہ دیجئے
حضور نے ارشاد فرمایا: بدلہ لے لو، تو انہوں نے عرض کیا: آپ پر قمیص ہے اور مجھ پر قمیص نہیں تھی، تو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص کو اٹھا دیا تو وہ حضور کے پہلو سے لپٹ گئے اور آپ کے پہلو مبارک کو بوسہ
دینے لگے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں یہی چاہتا تھا۔(ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5224 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 4684 (unverified) 86% confidence
Mishkat (candidate) 4684
Confidence and text similarity are not editorial verification.