Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4607

بَابُ الْبَيَانِ وَالشِّعْرِ وَالتَّغَنِّي ” ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ الْبَيَانِ وَالشِّعْرِ وَالتَّغَنِّي ” ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4607Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6187Noor 6188
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے شعر کے بارے جو نازل کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن اپنی تلوار سے اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تم اس سے ان کو اس طرح مارتے ہو گویا تیر چلایا جا رہا ہے۔ (شرح السنۃ)۔ ابن عبدالبر کی کتاب الاستیعاب میں ہے حضرت کعب نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ شعر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے۔