Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4806

بَابُ الْحُبِّ فِى اللهِ وَمِنَ اللهِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ الْحُبِّ فِى اللهِ وَمِنَ اللهِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4806Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6397Noor 6398
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: میری محبت واجب ہوگئی میرے لئے باہم محبت کرنے والوں کے لئے اور میرے لئے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے والوں کے لئے اور میرے لئے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں کے لئے اور میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں کیلئے۔ (مالک)۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے عظمت و جلال کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے لوگ ان کیلئے نور کے منبر ہیں انبیاء و شہداء اُن کی تعریف کریں گے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5011 (unverified) 85% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 1716 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 5011

Confidence and text similarity are not editorial verification.