اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6655
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جو کی روٹی اور بودار
چربی لیکر نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں پہنچے، اور نبی اکرم ﷺ مدینہ میں ایک یہودی کے پاس اپنی زرہ
رہن رکھے تھے اور اس سے اپنے اہل و عیال کے لئے تھوڑی جو لئے تھے اور میں نے آپ کو یہ فرماتے
ہوئے سنا ہے کہ آل محمد ﷺ کے پاس کسی رات میں ایک صاع جو یا ایک صاع کوئی اور غلہ نہیں رہا،
حالانکہ آپ کے پاس نو9 ازواج تھیں۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2069 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.