Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 76

(تقدیر پر ایمان لانے کے بیان میں)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(تقدیر پر ایمان لانے کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 76Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 84
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت آدم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام نے اپنے پروردگار کے سامنے مناظرہ کیا، آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر حجت میں غالب آئے، موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی آدم (علیہ السلام) ہیں جن کو اللہ نے اپنے دست قدرت سے پیدا کیا اور جن میں اپنی روح خاص پھونکی تھی اور اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کرایا اور آپ کو اپنی جنت میں رکھا، اس کے باوجود آپ نے اپنی خطاء کی وجہ سے لوگوں کو زمین پر اُتار دیا۔ آدم علیہ السلام نے کہا: آپ وہی موسیٰ علیہ السلام ہیں جن کو اللہ نے اپنی رسالت اور کلام سے سرفراز فرمایا اور جن کو الواح (یعنی توریت کی تختیاں) دیں جس میں ہر بات واضح طور پر بیان کردی تھی اور ہم کلام بنا کر اپنا مقرب بنایا، بتلاؤ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو پیدا کرنے سے کتنے سال پہلے توریت لکھی؟ موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ چالیس سال پہلے آدم علیہ السلام نے فرمایا: کیا آپ نے اس میں دیکھا کہ ﴿ وَعَصٰى آدَمُ رَبَّهٗ فَغَوٰى﴾ (سورہ طہ، پ:16، ع:7، آیت نمبر:121) موجود ہے (ترجمہ: آدم علیہ السلام نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور غلطی میں پڑ گئے) موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ ہاں! آدم علیہ السلام نے کہا: پھر آپ مجھ پر ایسی بات پر ملامت کر رہے ہیں جس کو میں نے کیا ہے اور جو میری پیدائش سے چالیس سال قبل اللہ تعالیٰ نے مجھ پر لکھ دیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر حجت میں غالب آ گئے۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2652b (unverified) 80% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 82 (unverified) 75% confidence

Mishkat (candidate) 82

Confidence and text similarity are not editorial verification.