English
Narrated by Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Adam and Musa (Moses) argued with each other in the presence of their Lord. Adam defeated Musa in the argument. Musa said: 'O Adam, you are the one whom Allah created with His own hands, breathed His spirit into, and made the angels prostrate to you, and placed you in His paradise, and then you caused mankind to fall into sin and were sent down to the earth?' Adam replied: 'O Musa, you are the one whom Allah chose with His message and spoke to, and gave you the Torah, in which is a clear explanation of everything, and He brought you close to Him as a confidant. How long did you find it written that the Torah was given before I was created?' Musa said: 'Forty years.' Adam asked: 'Did you find in it that "Adam disobeyed his Lord and went astray" (Taha: 121)?' Musa replied: 'Yes.' Adam said: 'So, do you blame me for doing something that Allah had written for me to do forty years before He created me?' Then the Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'So Adam defeated Musa in the argument.'"
العربية
Typed, pending editorial approval
٧٦ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى عِنْدَ رَبِّهِمَا فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى. قَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيْكَ مِنْ رُوْحِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ فِي جَنَّتِهِ، ثُمَّ أَهْبَطْتَّ النَّاسَ بِخَطِيئَتِكَ إِلَى الْأَرْضِ؟ قَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاكَ اللهُ بِرِسَالَتِهِ وَبِكَلَامِهِ، أَعْطَاكَ الْأَلْوَاحَ، فِيْهَا تِبْيَانُ كُلِّ شَيْءٍ، وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا، فَبِكَمْ وَجَدتَّ اللهَ كَتَبَ التَّوْرَاةَ قَبْلَ أَنْ أُخْلَقَ؟ قَالَ مُوسَى: بِأَرْبَعِينَ عَامًا، قَالَ آدَمُ: فَهَلْ وَجَدتَّ فِيْهَا: {فَعَصَى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَى}؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: أَفَتَلُوْمُنِي عَلَى أَنْ عَمِلْتُ عَمَلًا كَتَبَهُ اللهُ عَلَيَّ أَنْ أَعْمَلَهُ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً» قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 84
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا کہ حضرت آدم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام نے اپنے پروردگار کے سامنے مناظرہ کیا، آدم علیہ السلام،
موسیٰ علیہ السلام پر حجت میں غالب آئے، موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی آدم (علیہ السلام) ہیں جن کو
اللہ نے اپنے دست قدرت سے پیدا کیا اور جن میں اپنی روح خاص پھونکی تھی اور اپنے فرشتوں سے آپ کو
سجدہ کرایا اور آپ کو اپنی جنت میں رکھا، اس کے باوجود آپ نے اپنی خطاء کی وجہ سے لوگوں کو زمین پر اُتار
دیا۔ آدم علیہ السلام نے کہا: آپ وہی موسیٰ علیہ السلام ہیں جن کو اللہ نے اپنی رسالت اور کلام سے سرفراز
فرمایا اور جن کو الواح (یعنی توریت کی تختیاں) دیں جس میں ہر بات واضح طور پر بیان کردی تھی اور ہم کلام
بنا کر اپنا مقرب بنایا، بتلاؤ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو پیدا کرنے سے کتنے سال پہلے توریت لکھی؟ موسیٰ علیہ السلام
نے کہا کہ چالیس سال پہلے آدم علیہ السلام نے فرمایا: کیا آپ نے اس میں دیکھا کہ ﴿ وَعَصٰى آدَمُ
رَبَّهٗ فَغَوٰى﴾ (سورہ طہ، پ:16، ع:7، آیت نمبر:121) موجود ہے (ترجمہ: آدم علیہ السلام نے اپنے
رب کی نافرمانی کی اور غلطی میں پڑ گئے) موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ ہاں! آدم علیہ السلام نے کہا: پھر آپ
مجھ پر ایسی بات پر ملامت کر رہے ہیں جس کو میں نے کیا ہے اور جو میری پیدائش سے چالیس سال قبل اللہ
تعالیٰ نے مجھ پر لکھ دیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر حجت
میں غالب آ گئے۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2652b (unverified) 80% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 82 (unverified) 75% confidence
Mishkat (candidate) 82
Confidence and text similarity are not editorial verification.