اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 87
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک
انصار کے لڑکے کے جنازہ پر بلائے گئے، پس میں نے عرض کیا: یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! اس لڑکے کی
خوشحالی ہے یہ تو ایک چڑیا ہے جنتی چڑیوں میں سے، اس لئے کہ اس نے نہ تو کوئی برائی کی اور نہ اس کو
پایا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ! اس کے سوا، کچھ اور بھی ہے سنو! یقیناً اللہ تعالیٰ
نے جنت کے لئے اس کے اہل کو پیدا کیا، اور اس حالت میں پیدا کیا کہ وہ اپنے آباء (باپ) کے
صلب میں تھے اور اللہ تعالیٰ نے دوزخ کے لئے اس کے اہل کو پیدا کیا اور ان کو اس حالت میں پیدا کیا
کہ جب وہ اپنے آباء (باپ) کے صلب میں تھے۔ (امام مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2662a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.