اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 88
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے کہا: فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے: تم میں سے ہر ایک کے لئے اس کا ٹھکانا دوزخ اور جنت کا لکھ دیا گیا ہے، صحابہ نے عرض کیا: یا
رسول اللہ! کیا ہم اپنے نوشتۂ تقدیر پر بھروسہ نہ کرلیں اور عمل چھوڑ دیں، تو آپ نے فرمایا: عمل کرو،
پس ہر شخص پر وہ چیز آسان کردی گئی ہے کہ جس کے لئے وہ پیدا ہوا ہے تو جو شخص سعادت مندوں سے
ہوگا تو سعادت مندی کا عمل اس کے لئے آسان کر دیا جائے گا اور جو بدبختوں سے ہوگا تو بدبختی کا عمل
اس پر آسان کر دیا جائے گا پھر آپ نے (سورہ واللیل، آیت نمبر:5/10، پ،30، ع:1، مکی) یہ
میں مال دیا اور پرہیزگاری کا شیوہ اختیار کیا اور اچھی بات یعنی دین اسلام کو سچا سمجھا تو ہم آسانی کی
جگہ (یعنی جنت میں پہنچنے کا راستہ) اس کے لئے آسان کر دیں گے اور جس نے (راہ خدا میں) دینے
سے بخل کیا اور (آخرت کی پرواہ نہ کی) اور عمدہ بات (یعنی دین اسلام) کو جھوٹ جانا تو ہم مشکل کی جگہ
(یعنی دوزخ میں پہنچنے کا راستہ) اس کے لئے آسان کر دیں گے۔ (بخاری اور مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2647a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4949 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.