اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 923
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ ہمیشہ ہر نماز اس کے مستحب وقت پر ادا فرمایا کرتے تھے (البتہ میں نے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے حج کے موقع پر دو نمازیں مغرب اور فجر ان کے مستحب وقت
سے ہٹا کر اس طرح ادا فرمائی ہیں کہ مزدلفہ میں نمازِ مغرب کو (اس کے مستحب وقت سے ہٹا کر) عشاء
کے ساتھ ادا فرمایا اور (اسی طرح) نمازِ فجر کو اس کے مستحب وقت (اسفار) سے ہٹا کر غلس یعنی
تاریکی میں ادا فرمائی۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1289a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.