اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 944
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ مشرکین
قریش کو خندق کی لڑائی کے موقع پر برا بھلا کہنے لگے اور وجہ یہ بتائی کہ یارسول اللہ میں آفتاب غروب
ہونے کے قریب تک نماز عصر ادا نہ کر سکا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخدا میں نے
بھی نماز عصر نہیں پڑھی ہے، جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم بطحان کی وادی میں اترے اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء فرمایا اور ہم سب نے بھی وضوء کیا اور اس وقت تک آفتاب غروب ہو چکا
تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نمازِ عصر ادا فرمائی اور اس کے بعد نماز مغرب پڑھی۔ (اس کی
روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 596 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 631 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.