Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے) · Chapter 8

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں الفاظ کم اور معنی زیادہ ہوں)

23 narrations · In source reading order

Hadith 2934

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3454
حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تعلیم امت کے لئے) یہ دعاء فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میرے گناہ کو، میری نادانی کو اور اعمال کی کوتاہیوں کو اور ان گناہوں کو جن کو مجھ سے زیادہ آپ جانتے ہیں بخش دیجئے! الٰہی! ان گناہوں کو بخش دیجئے جن کو میں نے قصداً کئے اور مذاق سے کئے اور نادانستہ کئے اور بلا ارادہ کئے اور یہ سارے گناہ مجھ میں ہیں۔ یا الٰہی! میرے ان گناہوں کو بھی بخش دیجئے جن کو میں نے پہلے کئے ہیں اور بعد میں مجھ سے سرزد ہوں گے اور جن کو میں نے چھپ کر کیا اور جن کو علی الاعلان کیا اور جن کو آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ (نیکیوں میں) آگے بڑھانے والے بھی آپ ہی ہیں اور پیچھے ہٹانے والے بھی آپ ہی ہیں اور آپ ہی ہر چیز پر قادر ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2719a (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6399 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2935

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3455
حضرت ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ان کے والد نے بیان کیا ہے کہ جب کوئی شخص اسلام قبول کرتا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو نماز سکھاتے اور اس کو حکم دیتے کہ وہ ان کلمات کے ساتھ دعا کرے: یا الٰہی! آپ (میرے گناہوں کو) بخش دیجئے اور میرے (عیوب کو چھپا کر) مجھ پر رحم فرمائیے اور مجھے (صراط مستقیم پر) چلائیے (اور اس پر مجھے قائم رکھیے اور بلاؤں اور خطاؤں سے مجھے عافیت دیجئے اور مجھے حلال روزی دیجئے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2697a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2936

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3456
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء بھی فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میرے دین کو سنوار دیجئے جو میرے تمام کاموں کا محافظ ہے۔ اور آپ میری دنیا کو بھی سنوار دیجئے جس میں میری زندگانی ہے۔ اور میری آخرت کو بھی سنوار دیجئے جہاں مجھے لوٹنا ہے اور میری زندگی کو ہر نیکی میں زیادتی کا سبب بنا دیجئے اور موت کو میرے لئے ہر برائی سے راحت کا سبب بنا دیجئے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2720 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2937

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3457
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک دعا یاد کی ہے جس کو (کبھی) نہیں چھوڑتا ہوں (وہ دعا یہ ہے): یا الٰہی آپ مجھے بڑا شکر گزار اور بڑا شکر گزار اور بڑا ذاکر بنا دیجئے اور آپ کی نصیحتوں (یعنی حقوق العباد) کو ادا کرنے والا اور آپ کی وصیت (یعنی حقوق اللہ) کی حفاظت کرنے والا بنا دیجئے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2496 (unverified) 80% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3604c (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 2496

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2938

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3458
حضرت ام معبد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعا فرماتے سنا: یا الٰہی! آپ میرے دل کو نفاق سے اور میرے عمل کو دکھاوے اور شہرت سے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے اور خیانت کرنے والی آنکھوں اور دل کے بھیدوں کو آپ ہی جانتے ہیں۔ اس کی روایت بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Al-Da'awat al-Kabir]

Hadith 2939

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3459
حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ: ایک نابینا شخص حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے کہ وہ مجھے عافیت دے (یعنی مجھے بینائی عطا کر دے) آپ نے جواب دیا تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے (تمہارے لئے) دعا کر دوں یا چاہو تو تم صبر کرو اور صبر تمہارے لئے بہتر ہے (یہ سن کر) انہوں نے جواب دیا: آپ دعا ہی فرما دیجئے۔ راوی کا بیان ہے کہ آپ نے ان کو حکم دیا کہ وہ وضو کریں اور اچھی طرح وضو کریں اور پھر ان کلمات کے ذریعہ دعا کریں: یا الٰہی! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اور آپ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں آپ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے جو نبی رحمت ہیں (اے نبی) میں آپ کے وسیلہ سے اپنے رب کی طرف رجوع ہوتا ہوں تا کہ وہ میری اس حاجت کو میرے لئے پوری کر دے۔ یا الٰہی! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کو میرے حق میں قبول فرمائیے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3578 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2495 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 2495

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2940

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3460
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ یہ دعاء بھی فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میں آپ سے ہدایت، پرہیزگاری (نفس اور دل کی) پاکی اور (مخلوق سے) بے نیازی مانگتا ہوں۔ مسلم نے روایت بیان کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2721a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2941

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3461
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء بھی فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میں آپ سے صحت اور عافیت و پاک دامنی، امانت داری، اچھے اخلاق اور تقدیر پر رضامندی مانگتا ہوں۔ اس کی روایت بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Al-Da'awat al-Kabir]

Hadith 2942

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3462
عطاء بن سائب رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے ہمیں (ایک مرتبہ) نماز پڑھائی اور آپ نے بہت مختصر نماز پڑھی (یعنی قرأت اور تسبیحات زیادہ نہیں پڑھیں) تو (حاضرین میں سے) بعض لوگوں نے (اعتراضاً) کہا کہ: آپ نے نماز میں تخفیف کی اور نماز کو بہت مختصر کیا! حضرت عمار نے جواب دیا: اس تخفیف کا مجھے کچھ افسوس نہیں! اس لئے کہ میں نے اس نماز میں ایسی دعائیں کی ہیں جن کو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے جب حضرت عمار وہاں سے چلے تو ایک شخص آپ کے ساتھ ہو گیا اور وہ میرے والد (حضرت سائب) تھے لیکن انہوں نے (بطور تواضع) اپنے آپ کو ظاہر کئے بغیر اپنے کو شخص کہا اور اس دعاء کو ان سے پوچھا اور واپس آ کر سب کو وہ دعاء بتائی (اور وہ دعاء یہ ہے): یا الٰہی! آپ کے علم غیب اور مخلوقات پر آپ کی قدرت کا واسطہ آپ مجھے اس وقت تک زندہ رکھئے جب تک آپ زندگی کو میرے لئے بہتر جانتے ہیں اور آپ مجھے اس وقت موت دے دیجئے جب آپ موت کو میرے لئے بہتر جانتے ہوں۔ یا الٰہی باطن اور ظاہر میں آپ کا ڈر مانگتا ہوں اور خوشی اور غصہ کی حالت میں حق بولنے کی درخواست کرتا ہوں۔ اور محتاجی و تونگری میں اعتدال مانگتا ہوں۔ اور آپ سے ایسی نعمت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہو (یعنی جنت مانگتا ہوں) اور آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک مانگتا ہوں جو زائل نہ ہو۔ اور تقدیر پر رضامندی مانگتا ہوں اور مرنے کے بعد زندگی کی ٹھنڈک مانگتا ہوں۔ اور آپ کے چہرہ کی طرف دیکھنے کی لذت اور آپ سے ملاقات کا شوق مانگتا ہوں (یعنی دیدار کی لذت اور ملاقات کا شوق مانگتا ہوں) جو نقصان پہنچانے والا اور گمراہی کے فتنہ میں مبتلا کرنے والا نہ ہو۔ یا الٰہی! ہم کو زینت ایمانی سے سنوار دیجئے اور ہم کو راہ راست پر بنا دیجئے۔ اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1305 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2943

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3463
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر کے بعد یہ دعا فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میں آپ سے نافع علم اور مقبول عمل اور حلال رزق مانگتا ہوں اس کی روایت امام احمد، ابن ماجہ اور بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 925 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2944

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3464
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ دعا سکھلائی ارشاد فرمایا: تم یوں دعاء کرو: یا الٰہی! آپ میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر بنا دیجئے اور میرے ظاہر کو (بھی نیکیوں سے) سنوار دیجئے۔ یا الٰہی! میں آپ سے وہ نیک بیوی اور بہتر مال اور نیک اولاد مانگتا ہوں جو آپ لوگوں کو عطا فرماتے ہیں جو نہ تو (خود) گمراہ ہوں اور نہ (دوسری کو) گمراہ کرنے والے ہوں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3586 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2945

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3465
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور رونے لگے (اس لئے کہ آپ کو اپنی امت کے فتنوں میں گرفتار ہونے کا خیال آیا) اور آپ نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے عفو (یعنی گناہوں سے معافی) اور عافیت (یعنی دین اور (دنیا کی سلامتی) مانگا کرو اس لئے کہ ایمان کے بعد عافیت سے بہتر کوئی نعمت کسی کو نہیں دی گئی۔ اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3558 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3849 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2946

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3466
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صاحب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کئے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ارشاد ہو) کونسی دعا (میرے لئے) زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے رب سے تندرستی اور دنیا اور آخرت میں عافیت (یعنی ایک دوسرے کے شرور سے حفاظت اور نیکیوں میں ایک دوسرے کی مدد) مانگا کرو۔ پھر وہی صاحب آپ کی خدمت میں دوسرے دن حاضر ہوئے اور عرض کئے: یا رسول اللہ (ارشاد ہو کہ) کونسی دعاء (میرے لئے) زیادہ بہتر ہے؛ تو آپ نے اسی دعا کو پڑھنے کی تلقین فرمائی وہ صاحب تیسرے دن پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے اسی (دعاء) کے کرنے کی تاکید فرمائی اور پھر فرمایا: جب تم کو دنیا اور آخرت کی عافیت اور تندرستی دے دی گئی تو تم کامیاب ہو گئے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3513 (unverified) 92% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3848 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2947

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3467
امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم یوں دعاء کیا کرو: یا الٰہی! آپ ہدایت پر مجھے ثابت قدم رکھئے اور مجھے راہ راست پر چلائیے اور فرمایا کہ حضوری قلب کے لئے جب تم ہدایت کی کی دعاء کرو تو سیدھے راستے کا تصور کرو اور راہ راست کے لئے جب دعاء کرو تو تیر کے سیدھے پن کا تصور کرو۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2725a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2948

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3468
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! آپ ہمیں دنیا میں (بھلائی) یعنی صحت، رزق اور توفیق) دیجئے اور آخرت میں بھی بھلائی (یعنی مراتب عالیہ اور دیدار الٰہی) سے مشرف فرمائیے اور ہم کو (اپنی مغفرت سے) دوزخ کے عذاب سے بچائیے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے کی متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6389 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2690a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2949

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3469
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مسلمان صاحب کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے جو پرندہ کے بچے کی طرح کمزور ہوگئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تم نے اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز (یعنی مصیبت) کی دعا کی تھی یا اس کو مانگ لیا تھا (جس کی وجہ سے تمہاری یہ حالت ہوگئی ہے) ۔ انہوں نے جواب دیا: ہاں! میں اس طرح دعاء کیا کرتا تھا یا الٰہی آپ جو عذاب مجھے آخرت میں دینے والے ہیں اس کو دنیا ہی میں فوراً دیدیجئے (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :سبحان اللہ! (تو نے عجب دعاء مانگ لی ہے) تو نہ تو (دنیا میں) اس کے عذاب کی طاقت رکھتا ہے (نہ آخرت میں) اس کو برداشت کرسکے گا (کیا ہی اچھا ہوتا اگر اس کے بدلے میں) تو نے یہ دعا کرلی راوی کا بیان ہے کہ ان صاحب نے یہی دعا مانگی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو شفا دیدی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2688a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2950

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3470
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسلمان کو یہ بات مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو رسوا کرے ۔ صحابہؓ نے عرض کیا کہ (یا رسول اللہ) مسلمان اپنے آپ کو کس طرح رسوا کرتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ وہ خود کو وہ ایسی آزمائش اور مشقت میں ڈالے جس کے (پورا کرنے کی) طاقت نہیں رکھتا ہو۔ اس کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2254 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4016 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2951

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3471
عبداللہ بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ حضور یہ دعا بھی فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! آپ مجھے اپنی محبت نصیب فرمائیے اور اس شخص کی محبت بھی جس کی محبت مجھے آپ کے پاس فائدہ دے۔ یا الٰہی! آپ نے میری پسندیدہ (نعمتیں) جو مجھے دی ہیں ان کو آپ اپنی خوشنودی (یعنی اپنی اطاعت کے کاموں) میں لگا دیجئے۔ یا الٰہی! آپ نے میری جن خواہشات کو روک رکھا ہے ان سے مجھے فارغ کر کے اپنی مرضیات میں مشغول فرما دیجئے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3491 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2952

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3472
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ حضرت داود علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام یوں دعا فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میں آپ سے آپ کی محبت اور آپ کے محبین کی محبت اور وہ عمل مانگتا ہوں جو آپ کی محبت تک پہنچا دے۔ یا الٰہی! آپ اپنی محبت کو مجھے اپنی جان اپنے مال، اپنے اہل و عیال اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ محبوب بنا دیجئے۔ حضرت ابو درداء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حضرت داود علیہ السلام کا ذکر فرماتے اور ان کا کوئی واقعہ بیان فرماتے تو ارشاد فرماتے کہ وہ (اپنے زمانے کے) سب سے بڑے عبادت گزار بندے تھے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3490 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2953

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3473
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کبھی کسی مجلس سے اٹھتے تو اپنے اصحاب کے لئے اکثر دعاؤں کو پڑھا کرتے تھے: یا الٰہی! آپ ہمیں اپنی خشیت اس قدر نصیب فرمائیے جس کی وجہ سے آپ ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان حائل ہو جائیں۔ اور ہم کو اس قدر اطاعت نصیب فرمائیے جس کی وجہ سے آپ ہم کو اپنی جنت میں پہنچا دیں۔ اور اس قدر یقین نصیب فرمائیے جس کی وجہ سے آپ ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان فرما دیں اور ہماری سماعت کو اور ہماری بصارت کو اور ہماری قوت کو زندگی بھر ہمارے لئے فائدہ مند بنا دیجئے اور اس (انعام) کو ہماری نسل میں جاری و ساری رکھے اور جنہوں نے ہم پر ظلم کیا ہے آپ ہی ان سے ہمارا انتقام لے لیجئے۔ اور جنہوں نے ہم سے دشمنی کی ہے ان کے مقابلہ میں آپ ہماری مدد فرمائیے۔ اور ہماری مصیبتوں کو ہمارے دین میں (کمی) یعنی بدعقیدگی، حرام خوری اور عبادتوں میں کوتاہی کا سبب نہ بنائیے۔ اور آپ دنیا ہی کو ہماری فکر اور ہمارے علم کا سب سے بڑا نصب العین نہ بنائیے اور ایسوں کو ہم پر مسلط نہ فرمائیے جو ہم پر رحم نہ کریں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ اور کہا ہے کہ: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3502 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2492 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 2492

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

our greatest concern

(1) The statement "our greatest concern" indicates that a small amount of concern for necessary worldly matters is permitted, even recommended, and sometimes obligatory. As mentioned in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(۱) قوله: أكبر همنا وفيه أن قليلا من الهم فيما لا بد منه في أمر المعاش، مرخص فيه، بل مستحب، بل واجب. قاله في «المرقاة».

Hadith 2954

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3474
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء (بھی) فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! آپ نے مجھے جو علم دیا ہے اس کو میرے لئے نافع بنائیے اور مجھے ایسا علم سکھائیے جو (دنیا اور آخرت میں) مجھے نفع دے اور مجھے اور زیادہ علم نصیب فرمائیے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور میں دوزخیوں کے حال (یعنی ان کے اعمال سے) میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔ اس کی روایت ترمذی، حاکم اور ابن ماجہ نے کی ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری کی شرط کے مطابق صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3599 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 251 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3833 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2955

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3475
امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جس وقت وحی نازل ہوتی تو آپ کے چہرہ کے پاس شہد کی مکھیوں کی بھنھناہٹ کی طرح ایک آواز سنائی دیتی (ایک دفعہ) دن کے وقت آپ کے اوپر وحی نازل ہوئی تو ہم کچھ دیر انتظار کرتے رہے (تا کہ وحی کی کیفیت آپ پر سے دور ہو جائے) چنانچہ وہ کیفیت آپ پر سے زائل ہوگئی (ہم نے دیکھا کہ) آپ قبلہ کی طرف رخ فرما لیا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور یہ دعا فرمائی: یا الٰہی! (ہماری بھلائیوں اور تعداد میں) اضافہ فرمائیے اور (ان چیزوں میں) کمی نہ کیجئے۔ اور (دنیا و آخرت میں) ہمیں سربلند فرمائیے۔ اور ہمیں (ان میں) ذلیل نہ فرمائیے اور ہم کو سرفراز فرمائیے اور ہمیں محروم نہ کیجئے اور ہم کو (لوگوں پر) غالب رکھئے اور (ان کا) مغلوب نہ بنائیے اور ہم کو راضی رکھئے اور ہم سے راضی ہو جائیے۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: مجھ پر (ابھی ابھی) دس آیتیں نازل ہوئی ہیں جو شخص ان پر عمل کرے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ پھر آپ نے (سورہ مومنون کی نازل شدہ ابتدائی دس آیتوں کی) تلاوت فرمائیں (جن کو) قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ سے شروع فرما کر هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ) پر دس آیتیں ختم فرمائیں۔ اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3173 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

قوله

(۱)قوله : والله على الناس إلخ : فيفهم من هذه الآية أن الحج فرض لكن لا مطلقا، بل على من استطاع إليه سبيلا. قاله في التفسيرات الأحمدية». وقال في الهداية»: وهو فريضة محكمة ثبتت فرضيته بالكتاب، وهو قوله تعالى: ﴿وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ (آل عمران: ۹۷) الآية.

Hadith 2956

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3476
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء (بھی) فرمایا کرتے تھے: اے میرے رب (آپ کے ذکر، شکر اور عبادت کی بجا آوری میں) میری مدد فرمائیے اور (ان کاموں میں میرے لئے رکاوٹ کا جو سبب بنیں) ان کی مدد آپ مت فرمائیے اور (مخالفین پر) مجھ کو غلبہ نصیب فرمائیے اور ان کو مجھ پر غالب نہ فرمائیے اور آپ میرے لئے تدبیریں فرمائیے اور میرے خلاف تدبیریں نہ کیجئے۔ اور مجھے راہ راست پر چلائیے اور راہ راست پر چلنا میرے لئے آسان فرما دیجئے۔ اور جو مجھ پر ظلم اور زیادتی کریں ان کے مقابلہ میں میری مدد فرمائیے۔ اے میرے رب مجھے (نعمتوں پر) آپ کا شکر کرنے والا (ہمیشہ) آپ کو یاد کرنے والا (ہر حال میں) آپ ہی سے ڈرنے والا، آپ کا کامل اطاعت گزار، آپ ہی کے آگے عاجزی کرنے والا، آہ وزاری کے ساتھ آپ ہی کی طرف رجوع ہونے والا (بندہ) بنا دیجئے اے میرے مالک میری توبہ قبول فرمائیے، مجھے گناہوں سے پاک کر دیجئے میری دعاؤں کو قبول فرمائیے، اور (قبر میں منکر و نکیر کے سوال کے جواب میں) اپنی حجت (یعنی اقرار اور تصدیق پر) مجھے ثابت قدم رکھئے اور میری زبان کو (حق اور صداقت پر) قائم رکھئے اور میرے دل کو (اپنی معرفت کی) راہ دکھائیے اور میرے سینہ سے (وسوسوں کی سیاہی کو) دور کر دیجئے۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔ اُمیہ بن خالد بن عبداللہ اُسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ فقراء مہاجرین کے وسیلہ سے (کفار پر) فتح کی دعا مانگا کرتے تھے۔ اس کی روایت امام بغوی نے شرح السنہ میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3551 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1510 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3830 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

یہ حدیث زجاجۃ المصابیح جلد چہارم کے ”باب فضل الفقراء و ما كان من عيش النبي صلى الله عليه وسلم“ میں مروی ہے۔ اور اس حدیث کو باب ہذا کے اختتام پر بلحاظ موزونیت درج کیا گیا ہے۔ (مترجم)۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ