Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1015

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1015Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1139
محمد بن المنکدر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جابر رضی اللہ عنہ نے ہم کو صرف ایک تہ بند میں نماز پڑھائی جس کے دونوں کناروں کو انہوں نے اپنی گدی پر باندھا تھا اور ان کے کپڑے تپائی پر رکھے ہوئے تھے، جابر رضی اللہ عنہ سے کسی نے (بطور اعتراض) کہا کہ آپ صرف ایک تہ بند میں نماز پڑھا رہے ہیں (حالانکہ آپ کے کپڑے تپائی پر موجود ہیں) حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اسی لئے اس طرح ایک کپڑے میں نماز پڑھائی تا کہ تم جیسا احمق مجھے دیکھ کر (یہ سمجھ سکے کہ اس طرح ایک کپڑے میں نماز پڑھانا بھی جائز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم میں کوئی ایسا شخص نہ تھا کہ جس کے دو کپڑے ہوں۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 352 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.