اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1204
علقمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے (ایک مرتبہ
لوگوں سے) فرمایا (آؤ) میں تم لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھوں (یعنی تمہیں
عملی طور پر دکھا دوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رفع یدین کے بارے میں کیا کرتے تھے) پھر آپ
نے نماز پڑھی اور پہلی مرتبہ (صرف تکبیر تحریمہ کے وقت) ہاتھ اٹھایا، اس کے بعد (پوری نماز میں پھر
رفع یدین نہیں کیا۔) (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔) اور ترمذی نے کہا ہے کہ اس باب میں
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے اور ترمذی نے یہ بھی کہا ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ
کی یہ حدیث حسن ہے، کئی صحابہ اور تابعین رضی اللہ عنہم اجمعین رفع یدین نہ کرنے کے قائل ہیں، نیز
سفیان ثوری اور اہل کوفہ کا یہی قول ہے۔ (اور یہی حنفی مذہب ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 257 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.