اردو
نعمان بن ابی عیاش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اکثر صحابہ (کا زمانہ) پایا ہے اور (دیکھا ہے کہ) ان میں سے ہر ایک
جب پہلی رکعت اور تیسری رکعت کے سجدۂ ثانیہ سے اپنے سر کو اٹھایا کرتے تو جلسہ استراحت کے بغیر
کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔
(اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)
اور عبدالرزاق نے ابن مسعود، ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہم نے بھی اس
طرح روایت کی ہے، (کہ یہ سب حضرات بھی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے۔)