Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1115

(یہ باب اس شئے کے بیان میں ہے جو تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جاتی ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب اس شئے کے بیان میں ہے جو تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جاتی ہے)

Zujajat al-Masabih 1115Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1265
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جماعت میں اس حالت میں شریک ہوا کہ اس کی سانس پھولی ہوئی تھی اس نے ایسی حالت میں اللہ اکبر کہہ کر۔ (ہاتھ باندھا اور یہ ثناء پڑھی۔) ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ“ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے ایسی تعریف جو کثرت سے کی جائے جو ریا اور دکھاوے سے پاک ہو اور جس تعریف میں برکت ہو۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کر دی تو ارشاد فرمایا کہ ان الفاظ کا کہنے والا کون تھا؟ سب لوگ خاموش رہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ یہ الفاظ کس نے کہے تھے؟ (اس پر بھی) سب لوگ خاموش رہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا کہ جس کسی نے یہ الفاظ کہے ہیں تو اس نے کوئی بری بات نہیں کہی ہے (اس پر) ایک شخص نے (جو شریک جماعت ہوا تھا) کہا میں اس حالت میں شریک ہوا کہ میری سانس پھولی ہوئی تھی اور میں یہ کلمات کہہ گزرا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ بارہ فرشتے ان کلمات کو اوپر لے جانے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت

Arabic quotation in the English source

اللَّهُ أَكْبَرُ، الحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 600 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

کر رہے تھے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔) بحر الرائق میں لکھا ہے کہ ثناء میں ”سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ“ تا آخر کی بجائے ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُّبَارَكًا فِيهِ“ یہ اور اس قسم کے دوسرے الفاظ کا فرائض میں پڑھنا ابتداء اسلام میں تھا اور اس کی دلیل جیسا کہ اوپر گزر چکا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا عمل ہے کہ جب آپ نے نماز پڑھی تو ثناء میں تعلیماً ”سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ“ تا آخر کو جہر سے پڑھا تاکہ لوگ ثناء کے بارے میں آپ کی اتباع کریں اور اس کو سیکھ لیں، پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ عمل اس بات کی دلیل ہے کہ فرائض میں ثناء کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل یہی تھا، اس لئے نماز میں یہ ثناء ”سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ“ تا آخر پڑھی جائے۔