اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1276
محمد بن کعب قرظی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نماز میں قرآن پڑھا کرتے تو جو لوگ آپ کی اقتداء کرتے وہ بھی اس کو دہراتے جاتے تھے، جب
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ“ پڑھتے تو مقتدی بھی ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيمِ“ پڑھتے اور جب آپ سورہ فاتحہ کی ایک ایک آیت پڑھتے تو مقتدی بھی اسی کو دہراتے
جاتے اور آپ ضم سورہ میں جو آیت پڑھتے تھے مقتدی بھی اسی آیت کو دہراتے رہتے، اس پر یہ آیت ”
فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا“ نازل ہوئی (جس سے مقتدی کو قرآت خلف الامام کی ممانعت کی گئی اس
لئے اس کو چاہئے کہ جہری نماز میں قرآت سنے اور سری نماز میں خاموش رہے۔) (اس کی روایت
سعید بن منصور، ابن ابی حاتم اور بیہقی نے کی ہے۔)