اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1279
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (مقتدی ہونے کے باوجود جہر سے قرأت کرتے تو) چاروں طرف سے آوازیں
بلند ہو جاتی تھیں (اس کی ممانعت میں) ”فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا“ کی آیت نازل ہوئی (جس
سے قرأت خلف الامام کی ممانعت کی گئی)۔
(اس کی روایت ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابوالشیخ، ابن مردویہ، بیہقی اور ابن عساکر نے کی ہے)