اردو
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قرأت اس کے لئے کافی
ہے۔ (اس لئے مقتدی کو قرأت کی ضرورت نہیں ہے)۔
(اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
اور اسی حدیث کی روایت ابن حبان نے انس رضی اللہ عنہ سے
اور دار قطنی نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 850 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Unnumbered commentary
The saying: "Whoever has an Imam, the recitation of the Imam is his recitation." And in Al-Rawd Al-Murbi‘ from Hanbali jurisprudence: "There is no recitation upon the follower," meaning the Imam bears the recitation of Al-Fatihah on his behalf due to this Hadith, as mentioned in Aujaz Al-Masalik.
Note 1
This footnote could not be resolved in the source.
Note 1
(۱) قوله: من كان له إمام فقراءة الإمام قراءة له وفي الروض المربع من فقه الحنابلة: ولا قراءة على مأموم، أي يتحمل الإمام عنه قراءة الفاتحة، لهذا الحديث، قاله في أوجز المسالك».
Note 1
ف(1): یہ اور اسی قسم کے دیگر احادیث میں مقتدی کے لئے امام کے پیچھے مطلقاً قرأت نہ کرنے کا حکم وارد ہوا ہے اس لئے مقتدی امام کے پیچھے نہ سورہ فاتحہ پڑھے نہ کوئی اور سورہ۔ اس کے برخلاف جن حضرات نے ان احادیث سے جن میں مقتدی کو قرأت نہ کرنے کا عام حکم موجود ہے اس عام حکم میں سورہ فاتحہ کو شامل نہ کر کے صرف ضم سورہ نہ پڑھنے سے خاص کیا ہے، یہ تخصیص بلا مخصص ہے، حدیث کے عام حکم کو بغیر کسی سبب کے خاص کرنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی، جبکہ اور احادیث میں مقتدی کو امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھنے کا حکم صراحت کے ساتھ موجود ہے جو ابھی اوپر نسائی، ترمذی بیہقی اور طحاوی وغیرہم کے حوالے سے گزر چکی ہیں۔ (یہ مضمون فتح الملہم سے ماخوذ ہے۔) ف(2): امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ علیہ نے اس حدیث کو ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے ”مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ“ (جو امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قرأت اسی کی قرأت ہے) فقہ حنبلی کی کتاب الروض المربع میں اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”وَلَا قِرَاءَةَ عَلَى مَأْمُومٍ“ (مقتدی پر کسی قسم کی قرأت نہیں ہے۔) (اس لئے نہ سورہ فاتحہ پڑھے اور نہ ضم سورہ کرے۔) اس کا مفہوم یہ ہے کہ امام سورہ فاتحہ کو اپنے اور مقتدی کی طرف سے ادا کر لیتا ہے اس لئے مقتدی کو سورہ فاتحہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (یہ مضمون اوجز المسالک سے ماخوذ ہے۔)