اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1371
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر
کے فرض کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر ایک رکعت میں سورہ فاتحہ اور ایک ایک سورہ پڑھا کرتے، اور
اخیر کی دو رکعتوں میں سے ہر ایک رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھا کرتے تھے اور کبھی ہم کو (تعلیم
امت کے لئے) کوئی آیت بلند آواز سے پڑھ کر سنا دیا کرتے، اور پہلی رکعت میں طویل قرأت کرتے
تھے اور دوسری رکعت مختصر اور اسی طرح عصر اور فجر کی فرض نمازوں میں پہلی رکعت میں طویل قرأت
کے ساتھ اور دوسری رکعت مختصر قرأت کے ساتھ ادا فرماتے تھے۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 451a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 776 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.