اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1429
عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے کوے کی ٹھونگ کی طرح سجدے کرنے سے منع فرمایا ہے (یعنی جیسے کوا دانہ اٹھانے
کے لئے زمین پر جلدی جلدی ٹھونگ مارتا ہے، اسی طرح نمازی سجدے سے سر جلدی جلدی نہ اٹھائے
بلکہ اعتدال و اطمینان سے سجدے کیا کرے) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے لئے سجدے
میں درندے کی طرح اپنے ہاتھ کہنیوں تک زمین پر بچھانے سے بھی منع فرمایا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے نمازی کو مسجد میں اپنے لئے (دوسروں کو روک کر) کسی جگہ کو مخصوص کر لینے سے بھی منع فرمایا
ہے جیسے کہ اونٹ اپنے بیٹھنے کے لئے ایک خاص جگہ مقرر کر لیتا ہے۔
(اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 862 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1112 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.