Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1308

(یہ باب قعدہ میں (تشہد اور درود کے بعد) دعا کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب قعدہ میں (تشہد اور درود کے بعد) دعا کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1308Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1488
شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (تشہد اور درود کے بعد) یہ دعاء پڑھا کرتے تھے ”اللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَ اَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ“ اے اللہ! میں آپ سے مانگتا ہوں کہ آپ مجھ کو دین پر استقامت اور ثابت قدمی عطا کیجئے اور آپ سے یہ بھی مانگتا ہوں کہ ہدایت اور سیدھی راہ پر خوب ہمت سے جما رہوں اور یہ بھی مانگتا ہوں کہ آپ کی نعمتوں پر شکر کی توفیق ہو اور آپ کی عبادت ایسی کروں جس کو آپ پسند فرمائیں، اے میرے اللہ! میں آپ سے قلب سلیم مانگتا ہوں جو برے عقائد اور برے اخلاق سے پاک ہو، اور ایسی زبان مانگتا ہوں کہ جب کہے سچ کہے، اے اللہ! میں کچھ نہیں جانتا آپ کو ہر چیز کی خبر ہے آپ جس کو میرے لئے خیر سمجھتے ہیں وہ دیجئے اور جس چیز کو آپ میرے لئے شر سمجھتے ہیں مجھے اس سے بچایئے، اے میرے اللہ! میں گناہ کیا اور بھول گیا میرے سب گناہوں کی آپ کو خبر ہے ان سب گناہوں کو جن کو آپ جانتے ہیں بخش دیجئے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے اور امام احمد نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1304 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 955 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 955

Confidence and text similarity are not editorial verification.