English
Al-Bara' (may Allah be pleased with him) said: When we prayed behind the Messenger of Allah ﷺ, we loved to be on his right side so that he would face us. He said: I heard him say, "O Lord, protect me from Your punishment on the Day You resurrect or gather Your servants."
العربية
Typed, pending editorial approval
۱۳۱۷ - وَعَنِ الْبَرَاءِ الله قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُوْنَ عَنْ يَمِينِهِ، يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ ، قَالَ : فَسَمِعْتُهُ يَقُوْلُ: «رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَكَ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1499
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہماری خواہش رہتی تھی کہ ہم حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے داہنے جانب
رہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سلام کے بعد) سیدھی جانب پلٹ کر ہماری جانب رخ
فرماتے تھے، حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا فرماتے
ہوئے سنا ہے ”رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ“ اے پروردگار! جس دن آپ لوگوں کو
قبروں سے اٹھا کر میدان قیامت میں جمع کریں گے تو مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچائے رکھئے۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 709a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ نمازیں جن کے بعد سنتیں نہیں ہیں جیسے فجر اور عصر، ان میں امام کو اختیار ہے کہ سلام پھیرنے کے بعد داہنی جانب پلٹ کر بیٹھ جائے یا بائیں جانب پلٹ کر بیٹھے اور مستحب یہ ہے کہ جس جانب امام کو جانے کی حاجت ہو اس جانب پلٹ کر بیٹھ جائے اور اگر دونوں جانب برابر ہوں تو پھر داہنی جانب افضل ہے اور ایک ہی جانب پلٹ کر بیٹھ جانے کو واجب جاننا بدعت اور مکروہ ہے اور بلا اعتقاد وجود ایک ہی جانب پلٹ کر بیٹھ جانے میں کوئی حرج نہیں ہے اور جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں جیسے ظہر، مغرب، اور عشاء تو امام کو چاہئے کہ سلام پھیرنے کے بعد بہت دیر تک دعا نہ مانگے بلکہ مختصر دعا، مانگ کر سنتوں کے پڑھنے میں مشغول ہو جائے۔ (اعلاء السنن۔ عالمگیری۔)