Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1394

Chapter on Prostration of Recitation

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Prostration of Recitation

Zujajat al-Masabih 1394Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that during the year of the Conquest, the Messenger of Allah (peace be upon him) recited a verse of prostration and all the people prostrated, including those on horseback, who prostrated on their hands.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٣٩٤ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَرَأَ عَامَ الْفَتْحِ سَجْدَةً فَسَجَدَ النَّاسُ كُلُّهُمْ مِنْهُمُ الرَّاكِبُ وَالسَّاجِدُ عَلَى الْأَرْضِ، حَتَّى أَنَّ الرَّاكِبَ لَيَسْجُدُ عَلَى يَدِهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1594
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر سجدہ کی آیت تلاوت فرمائی تو سب لوگوں نے سجدہ کیا، ان میں سے بعض لوگ سوار تھے اور جو لوگ پیدل تھے وہ زمین پر سجدہ کر رہے تھے، اب رہے سوار تو چونکہ ان پر سواری کی حالت ہی میں سجدۂ تلاوت واجب ہوا تھا تو انہوں نے اپنے ہاتھوں پر سجدہ کیا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1411 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سواری کی حالت میں آیت سجدہ سننے یا پڑھنے سے اگر سجدۂ تلاوت واجب ہوا ہے تو اتر کر زمین پر بھی سجدۂ تلاوت ادا کیا جا سکتا ہے اور اگر اترے بغیر سواری ہی پر اشارے سے سجدۂ تلاوت ادا کر لیا جائے تو بھی سجدۂ تلاوت جو واجب ہے ادا ہو جائے گا۔ البتہ سجدۂ تلاوت اگر زمین پر چلنے کی حالت میں واجب ہوا ہے تو اس کو سواری پر ادا نہیں کیا جا سکتا، زمین ہی پر سجدہ کو ادا کرنا ضروری ہے۔ (ردالمحتار) حدیث شریف میں جو مذکور ہے کہ جو حضرات سوار تھے انہوں نے ہاتھ پر سجدہ کیا، اس بارے میں ترجمہ اعلاء السنن میں لکھا ہے: ہاتھ پر سجدہ کرنا اشارہ سے سجدہ کرنا ہی تھا اگرچہ اشارہ کے لئے اس قدر سر جھکانا ضروری نہ تھا مگر ان حضرات نے غایت تعظیم کے لئے اس قدر سر جھکایا۔