English
Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that during the year of the Conquest, the Messenger of Allah (peace be upon him) recited a verse of prostration and all the people prostrated, including those on horseback, who prostrated on their hands.
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1411 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سواری کی حالت میں آیت سجدہ سننے یا پڑھنے سے اگر سجدۂ تلاوت واجب ہوا ہے تو اتر کر زمین پر بھی سجدۂ تلاوت ادا کیا جا سکتا ہے اور اگر اترے بغیر سواری ہی پر اشارے سے سجدۂ تلاوت ادا کر لیا جائے تو بھی سجدۂ تلاوت جو واجب ہے ادا ہو جائے گا۔ البتہ سجدۂ تلاوت اگر زمین پر چلنے کی حالت میں واجب ہوا ہے تو اس کو سواری پر ادا نہیں کیا جا سکتا، زمین ہی پر سجدہ کو ادا کرنا ضروری ہے۔ (ردالمحتار) حدیث شریف میں جو مذکور ہے کہ جو حضرات سوار تھے انہوں نے ہاتھ پر سجدہ کیا، اس بارے میں ترجمہ اعلاء السنن میں لکھا ہے: ہاتھ پر سجدہ کرنا اشارہ سے سجدہ کرنا ہی تھا اگرچہ اشارہ کے لئے اس قدر سر جھکانا ضروری نہ تھا مگر ان حضرات نے غایت تعظیم کے لئے اس قدر سر جھکایا۔