اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1613
عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ آفتاب جب طلوع ہوتا ہے تو شیطان کے سر پر سے طلوع ہوتا ہے، پھر جب آفتاب بلند
ہو جاتا ہے تو شیطان اس سے جدا ہو جاتا ہے اور پھر جب ٹھیک دوپہر کے وقت بلند ہوتا ہے تو شیطان
آفتاب سے قریب ہو جاتا ہے، جب آفتاب ڈھل جاتا ہے تو شیطان اس سے جدا ہو جاتا ہے۔ (چونکہ یہ
تینوں اوقات شیطانی اوقات ہیں اور ان میں جو سورج کی پرستش ہوتی ہے وہ حقیقت میں شیطان کی پرستش
ہے) اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان اوقات میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے، (تا کہ
مشرکین سے مشابہت نہ ہو)۔ (اس حدیث کی روایت امام مالک، امام احمد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 559 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.