Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 143

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 143Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 155
ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ہدایت اور علم کی مثال جس کو دے کر خدا نے مجھ کو بھیجا ہے کثیر بارش کے مانند ہے جو کسی زمین پر برسے، زمین کا(1)ایک عمدہ حصہ تھا کہ جس نے پانی کو قبول کرلیا اور اس سے خشک گھاس اور سبز گھاس کو بکثرت اگایا، اور زمین کا(2)دوسرا حصہ سخت تھا جس نے پانی کو روک رکھا، اللہ نے اس سے لوگوں کو نفع پہنچایا، لوگ خود پیئے اور جانوروں کو پلائے اور کھیتی باڑی کی، زمین کا (3) تیسرا حصہ چٹیل میدان تھا نہ تو وہ پانی کو روک رکھا اور نہ گھاس پات اُگائے، یہ مثال اس شخص کی ہے جس نے اللہ کے دین کو سمجھا اور اللہ نے اس کو علم و ہدایت سے نفع پہنچایا جس کو مجھے دے کر بھیجا ہے کہ اس نے خود علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور یہ اس شخص کی بھی مثال ہے جس نے اس ہدایت کی جانب توجہ نہیں کی اور نہ اللہ کی اس ہدایت کو قبول کیا جس کو مجھے دے کر بھیجا گیا ہے (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 79 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2282 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 150 (unverified) 86% confidence

Mishkat (candidate) 150

Confidence and text similarity are not editorial verification.