Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1461

(یہ باب نماز میں صفوں کے سیدھا کرنے اور برابر رکھنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں صفوں کے سیدھا کرنے اور برابر رکھنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1461Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1671
جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک بار) رسول ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ملاحظہ فرمائے کہ ہم علیحدہ علیحدہ حلقے حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں، ارشاد فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تم کو الگ الگ حلقوں میں بیٹھے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟ (یعنی اس طرح نہ بیٹھنا چاہئے کہ یہ نا اتفاقی کی علامت ہے) اس کے بعد پھر (ایک بار) ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: تم نماز میں ایسی صف بندی کیوں نہیں کرتے جیسا کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کے سامنے صف بندی کیا کرتے ہیں؟ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرشتے اپنے رب کے سامنے کس طرح صف بندی کیا کرتے ہیں؟ ارشاد فرمایا کہ پہلے صف اول کو پورا کرتے ہیں، پھر صف ثانی کو اور اس کے بعد دیگر صفوں کو (یعنی جب تک ایک صف پوری نہ ہو، اس کے بعد کی دوسری صف کو شروع نہیں کرتے) اور صفوں میں باہم خوب مل کر چسپیدہ کھڑے ہوا کرتے ہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 430a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.