Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1480

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1480Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1691
قیس بن عباد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا کہ مجھے پیچھے سے کسی شخص نے کھینچ کر اپنی جگہ سے ہٹا دیا اور خود میری جگہ کھڑا ہو گیا۔ خدا کی قسم (صف اول چھوٹ جانے سے مجھے اس قدر شدید رنج ہوا) اور ایسا غصہ آیا کہ غصہ میں سمجھ نہ سکا کہ میں نے نماز (کس طرح) پڑھی (اور کتنی رکعتیں پڑھیں؟) جب وہ صاحب نماز سے فارغ ہو کر پلٹے تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ جلیل القدر صحابی ابی بن کعب (رضی اللہ عنہ) ہیں (جنہوں نے مجھے پیچھے کھینچا تھا) (اس طرح پیچھے کھینچنے سے مجھے جو صدمہ ہوا تھا اس کی تسلی کے لئے) ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے نوجوان! خدا تم کو کبھی رنج و غم نہ دے، میں نے تمہیں جو پیچھے کھینچا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو وصیت فرمائے ہیں کہ ہم نماز میں امام سے قریب رہا کریں، (تو میں نے اس وقت اسی حکم کی تعمیل کی ہے۔ میرے ایسا کرنے سے تمہیں آزردہ نہ ہونا چاہئے) پھر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے قبلہ رو ہو کر فرمایا: ربّ کعبہ کی قسم امراء ہلاک ہوں (احکام کی پابندی کروانا ان کا کام تھا، ان کے خاموش رہنے سے ہم کو کروانا پڑ رہا ہے) اس طرح آپ نے تین مرتبہ فرمایا، پھر فرمایا: مجھے ان امراء پر دکھ نہیں ہو رہا ہے بلکہ ان علماء پر دکھ ہو رہا ہے جنہوں نے ان امراء کو گمراہ کیا (کہ ان امراء کو احکام نافذ کرنے کے مشورے نہیں دیتے اور خاموش رہے) راوی کا بیان ہے کہ میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابو یعقوب! آپ نے جو اہل العُقَد فرمایا ہے اس سے کون لوگ مراد ہیں؟ تو آپ نے جواب دیا اہل العقد سے میری مراد امراء ہیں۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 808 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.