Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1508

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ امام پر کیا واجب ہے اور اسے مقتدیوں کی رعایت کس

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ امام پر کیا واجب ہے اور اسے مقتدیوں کی رعایت کس

Zujajat al-Masabih 1508Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1724
قیس ابن ابی حازم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ابومسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ کو خبر دی کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فلاں شخص کی وجہ سے نماز صبح کی جماعت میں شریک نہیں ہوا کرتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں طویل (قرأت) سے نماز پڑھاتے ہیں (جس کی میں تاب نہیں لاسکتا، یہ سنتے ہی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نصیحت کرنے میں اس دن سے زیادہ غصہ فرماتے ہوئے میں نے کبھی نہیں دیکھا، آپ نے فرمایا: تم میں بعضوں کا ایسا برتاؤ ہے جس کی وجہ لوگوں کو دین کے کاموں سے نفرت ہونے لگتی ہے۔ پس جو شخص لوگوں کا امام بنے اس کو مختصر (قرأت) سے نماز پڑھانا چاہئے (یعنی اس کو تمام نمازوں میں طوال مفصل، اوساط مفصل اور قصار مفصل سے زیادہ طویل قرأت نہیں کرنا چاہئے) کیونکہ اس کے پیچھے کمزور، بوڑھے اور ضرورتمند سب ہی طرح کے آدمی ہوتے ہیں، (اس لئے اس کو سب کی رعایت کرنا ضروری ہے)۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 704 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 466a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.