اردو
مکحول رضی اللہ عنہ ایک صحابی کے واسطہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مغرب کے فرض
کے بعد بات کرنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھا کرتا ہے (جو سنت مؤکدہ ہیں):
اور دوسری روایت میں ہے کہ (مغرب کے فرض کے بعد) چار رکعت نماز
پڑھا کرتا ہے (جس میں دو تو سنت مؤکدہ ہیں اور بقیہ دو صلاۃ اوابین اور یہ صلاۃ اوابین کی کم سے کم
تعداد رکعات ہے) تو اس کی یہ نماز اللہ تعالیٰ قبول فرما کر اعلیٰ علیین میں رکھتے ہیں۔
اور حذیفہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ مغرب کے فرض کے بعد دو رکعت (سنت
مؤکدہ) ادا کرنے میں جلدی کیا کرو، اس لئے کہ یہ دو رکعتیں بھی فرض کے ساتھ اٹھائی جاتی ہیں۔
(ان دونوں حدیثوں کی روایت رزین نے کی ہے)
اور بیہقی نے بھی صرف اضافہ کو حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح شعب
الایمان میں روایت کی ہے۔