Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1595

(اس باب میں ان اذکار اور دعاؤں کا ذکر ہے جن کا پڑھنا رات میں اٹھ کر تہجد ادا کرنے

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں ان اذکار اور دعاؤں کا ذکر ہے جن کا پڑھنا رات میں اٹھ کر تہجد ادا کرنے

Zujajat al-Masabih 1595Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1837
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو جب تہجد پڑھنے کھڑے ہوتے تو تکبیر تحریمہ فرماتے، اس کے بعد ثناء اس طرح پڑھتے: غَيْرُكَ“۔ اے اللہ! ہم آپ کی تعریف کرتے ہوئے تمام عیبوں سے آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں، آپ کا نام بڑا برکت والا ہے، آپ بہت عالیشان ہیں، آپ کے سوا کوئی معبود لائق عبادت نہیں۔ پھر اس کے بعد آپ یہ دعا بھی پڑھتے تھے: اَللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيْرًا۔ اللہ سب سے بڑوں سے بڑا ہے، ساری بڑائیاں اسی کے لئے ہیں۔ اس کے بعد پھر یہ دعا پڑھتے: ”أَعُوْذُ بِاللّٰهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ مِنْ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں جو سب سے زیادہ سننے والے اور سب سے زیادہ جاننے والے ہیں، شیطان مردود کے هَمْزَ سے (یعنی وسوسوں سے جن کو شیطان انسان کے دلوں میں پیدا کرتا ہے) اور نَفْخ سے (یعنی غرور اور خود پسندی سے جن کو شیطان انسانوں کے دلوں میں ڈالتا ہے، اور نفث سے (یعنی سحر سے جس کو شیطان انسان سے کرواتا ہے)۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے اور ابوداؤد کی روایت میں ”لَا اِلٰهَ غَيْرُكَ“ کے بعد یہ اضافہ ہے ”لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، اللّٰهُ اَكْبَرُ كَبِيْرًا کے بعد آپ ﷺ قراءت شروع فرماتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 775 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 242 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ یہ اور اس قسم کی حدیثوں کی وجہ سے عشاء کے بعد نوافل میں مذکورہ دعاؤں اور مسنون اذکار کا اضافہ کر سکتے ہیں، حنفی مذہب بھی یہی ہے، اس کی تفصیل نور المصابیح حصہ دوم حدیث نمبر (393) کے فائدہ میں ملاحظہ کی جائے۔