Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1605

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1605Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1847Noor 1848
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر رات جب کہ اس کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا رب جو بڑی برکت والا اور بڑی شان والا ہے، دنیا سے جو قریب آسمان ہے اس پر نزول اجلال فرماتا ہے جس طرح اس کی شان کے لائق ہے (نزول فرمانے کے معنی تو معلوم ہیں مگر اس کی کیفیت ہم کو معلوم نہیں ”لَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَهُ اِلَّا اللّٰهُ“ اللہ کے سوا امت میں سے کوئی اس کی تاویل اور تفسیر کو نہیں جانتا، یہ متشابہات سے ہے اس پر ایمان لانا ضروری ہے، اس کی کیفیت معلوم کرنے کی کھوج کرنا جائز نہیں ہے، اس لئے ہم ایمان لاتے ہیں کہ بیشک ہمارا رب رات کے آخری تہائی حصہ میں آسمان دنیا پر نزول فرما کر نہایت محبت سے) ارشاد فرماتا ہے (اس وقت میری رحمت عام ہے): ہے کوئی جو مجھ سے دعا کرے اور میں اس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی جو مجھ سے مانگے اور میں اس کو عطا کروں؟ ہے کوئی ایسا گنہگار (جو گناہوں کی وجہ سے نادم و شرمندہ ہے۔ اس کو میری رحمت سے مایوس نہ ہونا چاہئے) وہ گناہوں کی معافی چاہے تو میں اس کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے، پھر اللہ تعالیٰ اپنے دونوں ہاتھ پھیلاتا ہے اور فرماتا ہے: ہے کوئی ایسا شخص جو قرض دے اس ذات کو جو محتاج نہیں ہے (قرض کی ادائی اس پر بار نہیں) اور نہ وہ ظالم ہے (کہ قرض کی ادائی پر قدرت رکھنے کے باوجود قرض ادا نہ کرے، اے قرض دینے والے ہم تیرے قرض کو دوگنا، تگنا اور کئی گنا بڑھا کر پھر تجھ کو دیں گے اس وقت تجھ کو معلوم ہوگا کہ ہم کیسے دینے والے ہیں، قرض بھی اداء کریں گے اور اس کے صلہ میں تجھے وہ وہ نعمتیں دیں گے جن کو نہ تو تیری آنکھوں نے دیکھا اور نہ تیرے کانوں نے سنا ہے! کیا تو سمجھا کہ ہم تجھ سے جو قرض مانگ رہے ہیں اس سے ہماری مراد کیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ تو خیرات کرے، قرض کا لفظ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ تیرا خیرات کرنا، تیرا روپیہ ضائع کرنا نہیں ہے، نہیں، نہیں! اس خیرات کو جو تو ہم کو دے گا قرض سمجھ، ہم اس کو بہت بڑھا کر تجھے پھر لوٹا دیں گے اور آخرت میں کئی گنا بڑھا کر اس کا صلہ دیں گے) اس قسم سے طرح طرح کے ارشادات ہوتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ صبح صادق طلوع کرتی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1145 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 758a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1223 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 1223

Confidence and text similarity are not editorial verification.