Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1615

Chapter on Encouragement to Perform Night Prayers

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Encouragement to Perform Night Prayers

Zujajat al-Masabih 1615Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him), who reported that his father, Umar ibn Al-Khattab (may Allah be pleased with him), would pray at night as much as Allah willed. When the last part of the night came, he would wake his family for prayer, saying to them: "Pray!" Then he would recite this verse: "And enjoin prayer upon your family and be steadfast therein. We ask you not for provision; We provide for you, and the best outcome is for the righteous." (Taha, 20:132)

العربية

Typed, pending editorial approval
١٦١٥ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) أَنَّ أَبَاهُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَابِ له كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ أَيْقَظَ أَهْلَهُ لِلصَّلَاةِ، يَقُوْلُ لَهُمْ: الصَّلَاةَ، ثُمَّ يَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ: ﴿وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْتَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى (طه (۱۳۲). رَوَاهُ مَالِكُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1858
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی عادت شریف تھی کہ وہ رات کو تہجد کے لئے بیدار ہوتے اور جتنی رکعتیں اور جتنا وقت مقدر میں لکھا ہوتا اس کو پورا کرتے پھر جب دیکھتے کہ پچھلی رات ہوگئی ہے تو اپنے اہل و عیال کو جگاتے اور فرماتے (اٹھو! اٹھو! اب سونے کا وقت نہیں! جاگو! جاگو! رحمت کے خزانے لٹ رہے ہیں) تم بھی نماز پڑھو (اور خدا کی رحمت حاصل کرو! گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں) پھر (سورۂ طہ پ16 ع8 کی) اس آیت کو تلاوت فرماتے: وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا، تاکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل ہو جائے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں) اپنے گھر والوں پر نماز کی تاکید رکھو، اور خود بھی اس کے پابند رہو (دیکھو دنیا کے مالک اپنے غلاموں سے کہتے ہیں کہ ہماری روزی کما کر لاؤ ہم ایسے مالک نہیں) ہم تم سے اپنا رزق نہیں مانگتے ہم خود تم کو روزی دیتے ہیں (ہم تو تم سے صرف اپنی عبادت کا مطالبہ کرتے ہیں وہ بھی تمہارے ہی فائدے کے لئے، اس لئے تم عبادت کر کے دیکھو گے کہ) جنت اور جنت کی ساری نعمتیں متقیوں کے لئے ہیں یعنی ہماری عبادت کرنے والوں کو ہی ملیں گی۔ (اس وقت ہماری عبادت کرنے کو یاد کرو گے اور پچھتاؤ گے کہ ہم نے اس سے زیادہ عبادت کیوں نہیں کی، ایسے وقت پچھتانا کوئی فائدہ نہیں دے گا۔ اب وقت ہے کہ جتنی چاہو عبادت کر لو)۔ (اس کی روایت امام مالک نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 259 (unverified) 35% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.