اردو
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت (نفل) نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
(اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
اور ابن ماجہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ یہ دو رکعت جو وتر کے بعد پڑھی
جاتی تھیں ان میں بہت ہلکی قرأت ہوتی تھی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دو رکعتوں کو بیٹھ کر ادا
فرماتے تھے اور ابن ماجہ کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ (وتر کے بعد) حضور صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم دو رکعت (نفل) پڑھا کرتے تھے، اور ان دو رکعتوں میں بیٹھ کر قرأت فرمایا کرتے تھے اور
جب رکوع کرنے کا ارادہ فرماتے تو کھڑے ہو جاتے، اور کھڑے ہو کر رکوع میں جاتے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 471 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.