Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1797

(اس باب میں نماز جمعہ کا فرض عین ہونا ثابت کیا گیا ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز جمعہ کا فرض عین ہونا ثابت کیا گیا ہے)

Zujajat al-Masabih 1797Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2078Noor 2079Noor 2080
ابو عبدالرحمن سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (نماز جمعہ کی ادائیگی کے شرائط میں سے یہ ہے کہ) نماز جمعہ مصر جامع (یعنی ایسے مقام پر) ادا کی جائے (کہ اگر وہاں کے لوگ اس مقام کی بڑی مسجد میں جمع ہوں تو اس مسجد میں نہ سما سکیں، مصر سے کم از کم ایسا مقام مراد ہے اور اس سے زیادہ خواہ کتنا ہی بڑا مقام ہو وہ مصر ہی کہلائے گا) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ تکبیرات تشریق بھی مصر جامع میں ہی پڑھی جائیں۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے سند صحیح کے ساتھ کی ہے۔) اور عبدالرزاق، بیہقی اور ابوعبید نے بھی اس کی روایت کی ہے۔ اور مروزی نے اس کی روایت کتاب الجمعہ میں اسی طرح کی ہے اور علامہ عینی رحمہ اللہ نے ابو بدر رحمہ اللہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ امام محمد بن الحسن رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس حدیث کی روایت حضرت معاذ اور حضرت سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً کی ہے۔
Commentary and footnotes (2)

Note 3

This means that Friday prayer is only valid in a central city, based on these narrations. This is because the Prophet’s city (Madinah) had many surrounding villages, and it is not reported that he ordered Friday prayer to be held there. This is mentioned in Sharh al-Nuqayah.

(3) "This means that Friday prayer is only valid in a central city, based on these narrations. This is because the Prophet’s city (Madinah) had many surrounding villages, and it is not reported that he ordered Friday prayer to be held there. This is mentioned in Sharh al-Nuqayah."

Note 3

قوله

(۳) قوله : إلا في مصر جامع : أي شرط لأدائها المصر؛ لهذه الآثار. ولأنه كان لمدينة النبي ﷺ قرى كثيرة، ولم ينقل أنه أمر بإقامة الجمعة فيها. قاله في شرح النقاية».