English
Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever speaks during Friday prayer while the Imam is delivering the sermon is like a donkey carrying books, and the one who tells him to be quiet has no Friday prayer.’"
العربية
Typed, pending editorial approval
۱۸۰۸ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَهُوَ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُوْلُ لَهُ: «أَنْصِتْ لَيْسَ لَهُ جُمُعَةٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2095
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایسا شخص (جس کو معلوم ہے کہ جمعہ کے دونوں خطبوں کے وقت کلام
کرنا مکروہ تحریمی ہے باوجود اس کے پھر وہ) ایسے وقت کہ جمعہ کا خطبہ ہو رہا ہو، کوئی کلام کرے تو اس
کی مثال اس گدھے کی طرح ہے جس پر مسائل کی کتابیں لدی ہوئی ہوں (کہ اس گدھے کو ان
کتابوں سے کوئی فائدہ نہیں (ایسا ہی وہ شخص ہے جو مسئلے کے واقف ہونے کے باوجود پھر کلام کرے
تو اس مسئلے کے واقف ہونے سے اس کو کوئی فائدہ نہیں) اور اگر کسی نے خطبہ کی حالت میں باتیں
کرنے والے کو (زبان سے کہا) چپ رہو، تو یہ چپ رہو کہنے والے کو جمعہ کا ثواب نہیں ملے گا۔
(اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1393 (unverified) 45% confidence
- Candidate: Musnad Ahmad 2033 (unverified) 40% confidence
Mishkat (candidate) 1393
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(شروع اسلام میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی مسجد میں جمع ہوتی تھیں، ایسے موقع پر کوئی شخص آنکھوں کو روک سکتا ہے) مگر دل کا روکنا اس کے قابو سے باہر ہے، نماز میں کھڑا ہے بے اختیار عورت کا خیال آ رہا ہے، جب اگر بیوی سے جماع کر لے تو شہوت کے وساوس اور خطرات دل سے سب نکل جاتے ہیں، اور یکسوئی دل میں پیدا ہوتی ہے، اس یکسوئی کے حاصل کرنے ارشاد ہو رہا ہے کہ جمعہ کی تیاری میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بیوی سے جماع کر لے تا کہ شہوت کے خیالات دل سے نکل جائیں، دل سب خطرات سے پاک ہو جائے اس لئے)۔