Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1867

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1867Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2170
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ آپ (نماز عید کے بعد) عیدگاہ میں قربانی کیا کرتے تھے۔ (عیدگاہ میں قربانی کر کے یہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہو جائے کہ قربانی کا وقت نماز عید کے بعد ہے۔ اور مجمع عام میں قربانی کرنے سے لوگوں کو قربانی کرنے کی ترغیب بھی ہو جائے) (اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 982 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ اس حدیث شریف میں قربانی کرنے کے لئے دو الفاظ لائے گئے ہیں: ایک يَذْبَحُ، دوسرا ”يُنْحَرُ“ ان کا ترجمہ قربانی کرنا کیا گیا ہے، ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ اونٹ کی قربانی کرنے کو نحر کہتے ہیں اور اونٹ کے سوا بکرے اور گائے کی قربانی کرنے کو ذبح کہتے ہیں۔ کیونکہ ذبح حلق پر ہوتا ہے اور نحر اونٹ کے سینے پر ہوتا ہے، اونٹ کے ذبح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اونٹ کو قبلہ رو کھڑا کر کے اس کے اگلے دونوں پاؤں کے بیچ میں سینہ پر برچھے سے زخم لگاتے ہیں جس سے خون نکل کر اونٹ زمین پر گر جاتا ہے اور اس طریقہ سے دم سیال نکل جاتا ہے اور ذبح کرنے کی غرض حاصل ہو جاتی ہے (عمدة القاری اور مرقات)۔