Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1868

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1868Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2171
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مکہ معظمہ سے ہجرت کر کے) مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھے کہ مدینہ والوں کے لئے دو دن مقرر تھے، جن میں وہ عید مناتے تھے اور عید کی خوشی کو) لہو ولعب سے کھیل کود سے ظاہر کرتے تھے تو حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: یہ دو دن جن کو تم عید مقرر کئے ہو، ان سے کیا غرض ہے؟ تو مدینہ والوں نے کہا کہ یہ وہی دن ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں ہم ان میں کھیلا کرتے تھے اور خوشیاں مناتے تھے، اگر حضور فرمائیں تو یہ دو دنوں میں ہم عید منانا چھوڑ دیتے ہیں اور جن دو دنوں میں خوشی منانے کا حکم ہوگا، ان میں خوشی منائیں گے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے (عید ایسے دنوں میں مقرر کرنا چاہئے جن میں ہم پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہوئی ہوں۔ ان نعمتوں کے بدلہ میں عید منا کر شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ جن دنوں میں تم عید مناتے تھے، وہ دن ستاروں کی تحویل کے تھے۔ مسلمانوں کے پاس ستاروں کی تحویل کوئی چیز نہیں جو کچھ کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے۔ ستارے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں آلہ کار ہیں۔ مستقل ان میں کوئی اثر نہیں) اللہ تعالیٰ ان دو دنوں کے بدلہ میں جن میں تم عید مناتے ہیں۔ دوسرے دو دن عید منانے کے لئے مقرر کئے ہیں۔ ایک تو عید الاضحیٰ اور دوسرے عید الفطر، عید الاضحیٰ تو وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیل اللہ پر بڑا فضل کیا کہ ان کے فرزند کو ذبح ہونے سے بچا لیا۔ ہم کو حضرت خلیل اللہ کی پیروی کرنے کا حکم ہوا ہے، جو دن حضرت خلیل اللہ کی خوشی کا ہے ہم کو بھی ان کی پیروی کر کے اس میں خوشی کر کے عید منانا چاہئے۔ دوسرا دن عید الفطر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو رمضان شریف دے کر نفس کی اور دل کی اصلاح فرمایا۔ روزے پورے ہوگئے۔ کتنا بڑا احسان ہے اللہ کا جس نے ہم سے پورے روزے کروائے۔ اس نعمت کے شکریہ میں بھی ختم رمضان کے بعد عید الفطر کے دن کو عید منا کر اللہ تعالیٰ کے اس احسان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مسلمان ہمیشہ لہو ولعب سے بچا کرتے ہیں، اس لئے ان دونوں عیدوں کو بھی کفار کی طرح لہو ولعب کھیل کود میں نہ گزاریں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے عید کی خوشی کا اظہار کریں، مسلمان کے پاس عبادت سے بڑھ کر کوئی چیز خوشی کے قابل نہیں)۔ (اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1134 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1439 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 1439

Confidence and text similarity are not editorial verification.