اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2198
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم عید الاضحی کے دن دو مینڈھوں کی قربانی دیئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذبح
کرنے کے لئے دونوں بکروں کو قبلہ رخ کئے تو (سورہ انعام، پ 7، ع 9، آیت نمبر:79) یہ دعا
میں نے ایک ہی کا ہو کر اپنا رخ اسی ذات پاک کی طرف کر لیا ہے جس نے زمین اور آسمان کو
بنایا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔
اور ابوداؤد کی روایت میں اس دعاء کے ساتھ ذیل کی دعاء کا اضافہ بھی کیا گیا ہے:
میری نماز میری تمام عبادتیں (اور میری قربانی) میرا جینا اور مرنا سب اللہ کے لئے ہے جو
سارے جہان کا پروردگار ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور مجھ کو ایسا ہی حکم دیا گیا ہے اور میں اس کے
فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
اور حضور اس کے بعد یہ دعاء بھی پڑھے: ”اللّٰهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَّأُمَّتِهِ“
اے اللہ یہ قربانی آپ ہی کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ ہی کی رضا جوئی کے لئے محمد (صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم) اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے۔
حضور پھر ”بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ“ کہہ کر ذبح کئے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی
ہے، اور امام احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ اور دارمی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2795 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3121 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.