Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1897

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1897Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2209
یزید بن عبداللہ بن قسیط رضی اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عطاء بن یسار، ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام اور ابوبکر بن سلیمان رضی اللہ عنہم یہ سب حضرات (قربانی کرنے والے کے لئے) ذی الحجہ کے پہلے دہے میں بال اور ناخن کتروانے کو جائز قرار دیتے تھے اور ناخن ترشوانے اور بال کتروانے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے تھے (اسی لئے علماء نے فرمایا ہے کہ ذی الحجہ کے پہلے دہے میں قربانی کرنے والے کے لئے بال اور ناخن نہیں کتروانا مستحب ہے، واجب نہیں ہے)۔ (اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)