Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1905

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1905Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2217
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ دسویں ذی الحجہ کے دن قربانی کے جانور کا خون بہانا جیسے اللہ تعالیٰ کے پاس محبوب ہے ایسا کوئی نیک عمل اس دن میں ایسا محبوب نہیں ہے اور یہ قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، اپنے بالوں اور اپنے کھروں کے ساتھ (صحیح و سالم) آئے گا (تاکہ قربانی کے ہر عضو کے بدلہ میں قربانی کرنے والے کو ثواب ملے، پُل صراط پر سواری کے کام آئے اور میزان میں نیک اعمال کے پلڑے میں قربانی کے جانور کو رکھا جائے تا کہ نیکیوں کا پلڑا اس سے بھاری ہو جائے) (قربانی کے جانور کا خون بہانا اللہ تعالیٰ کو ایسا اچھا معلوم ہوتا ہے کہ) قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ قربانی کو قبول فرما لیتے ہیں (جب تم کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ قربانی اللہ تعالیٰ کو کس قدر محبوب ہے اور اللہ تعالیٰ سب اعمال خیر سے زیادہ قربانی کو پسند کرتے ہیں اور بہت جلد قربانی کو قبول فرما لیتے ہیں تو اب تم پر قربانی کرنا گراں نہیں ہونا چاہئے) خوشی خوشی سے قربانی کیا کرو۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)