English
Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
"No deed of the son of Adam on the day of sacrifice is more beloved to Allah than the shedding of blood. It will come on the Day of Resurrection with its horns, hair, and hooves, and the blood will reach Allah before it falls to the ground. So purify your hearts with it."
العربية
Typed, pending editorial approval
١٩٠٥ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ مِنْ عَمَلٍ يَوْمَ النَّحْرِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنْ إِهْرَاقِ الدَّمِ، وَإِنَّهُ لَيَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقُرُوْنِهَا وَأَشْعَارِهَا وَأَخْلَافِهَا، وَإِنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنَ اللهِ بِمَكَانٍ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ بِالْأَرْضِ، فَطِيبُوا بِهَا نَفْسًا». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2217
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ دسویں ذی الحجہ کے دن قربانی کے جانور کا خون
بہانا جیسے اللہ تعالیٰ کے پاس محبوب ہے ایسا کوئی نیک عمل اس دن میں ایسا محبوب نہیں ہے اور یہ
قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، اپنے بالوں اور اپنے کھروں کے ساتھ (صحیح و سالم)
آئے گا (تاکہ قربانی کے ہر عضو کے بدلہ میں قربانی کرنے والے کو ثواب ملے، پُل صراط پر سواری کے
کام آئے اور میزان میں نیک اعمال کے پلڑے میں قربانی کے جانور کو رکھا جائے تا کہ نیکیوں کا پلڑا
اس سے بھاری ہو جائے) (قربانی کے جانور کا خون بہانا اللہ تعالیٰ کو ایسا اچھا معلوم ہوتا ہے کہ)
قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ قربانی کو قبول فرما لیتے ہیں (جب تم کو یہ
معلوم ہو چکا ہے کہ قربانی اللہ تعالیٰ کو کس قدر محبوب ہے اور اللہ تعالیٰ سب اعمال خیر سے زیادہ قربانی کو
پسند کرتے ہیں اور بہت جلد قربانی کو قبول فرما لیتے ہیں تو اب تم پر قربانی کرنا گراں نہیں ہونا چاہئے)
خوشی خوشی سے قربانی کیا کرو۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)