Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

Hadith 194a

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 194aVolume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 210
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (1) پہلا شخص جس کا قیامت میں فیصلہ ہوگا وہ شہید ہوگا، اس کو دربار الٰہی میں حاضر کیا جائے گا اور اس کو ان نعمتوں کی یاد دلائی جائے گی جو اس پر کی گئی تھیں تو وہ ان کا اقرار کرے گا، پس کہا جائے گا کہ تو نے ان احسانات کے مقابلہ میں کیا عمل کیا، کہے گا: میں نے تیرے لئے جہاد کیا حتیٰ کہ میں شہید ہوگیا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا ہے بلکہ تو نے تو جہاد اس لئے کیا تھا کہ تجھے بہادر کہا جائے، چنانچہ تجھ کو بہادر کہا گیا، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تم اس کو لے جاؤ تو اس کو چہرے کے بل دوزخ میں ڈال دیا جائے گا، اور (2) دوسرا وہ شخص جس نے علم سیکھا اور لوگوں کو سکھایا اور قرآن پڑھا وہ پیش کیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ اسے ان احسانات کو بتلائے گا جو اس پر کئے گئے ہیں، پس وہ ان کا اقرار کرے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ان احسانات کے مقابلے میں تو نے کیا عمل کیا؟ جواب دے گا کہ میں نے علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا، اور تیری خوشنودی کے لئے قرآن پڑھا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تو نے جھوٹ کہا ہے بلکہ تو نے علم اس لئے سیکھا تھا کہ لوگ تجھے عالم کہیں اور قرآن اس لئے پڑھا کہ لوگ تجھے قاری کہیں، چنانچہ تجھے (عالم و قاری) کہا گیا، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تو وہ چہرے کے بل گھسیٹا جائے گا اور دوزخ میں جھونک دیا جائے گا۔ اور (3) تیسرا وہ شخص (ہوگا) جس کو اللہ نے تونگر بنایا اور ہر طرح کی دولت سے سرفراز فرمایا تھا حاضر کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ ان احسانات و عنایات کو یاد دلائے گا جو اس پر کیا ہے، وہ ان کا اقرار کرے گا تو باری تعالیٰ سوال فرمائے گا کہ اس دولت سے کیا کام انجام دیا؟ جواب دے گا: میں نے مال خرچ کیا ہر اس راستہ میں جس میں مال کا خرچ کیا جانا تجھے پسند تھا، فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے مال و دولت اس لئے خرچ کیا تھا کہ تجھ کو سخی کہا جائے، چنانچہ تجھے سخی کہا گیا، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا، پس وہ چہرے کے بل گھسیٹا جا کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔

Unnumbered narration between 194 and 196; represented as 194a, not silently assigned printed number 195.

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1905a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.