Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1977

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1977Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2306
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ بیمار کے پاس جب بیمار پرسی کے لئے جائیں تو بیمار پرسی کے آداب کے منجملہ یہ ہے کہ بیمار کے پاس تھوڑی دیر بیٹھ کر جلد اٹھ جائیں دیر تک بیمار کے پاس نہ بیٹھیں اور بیمار کے پاس شور و غل نہ ہونے دیں (اس لئے کہ بیمار بیماری کی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے اس کے پاس اس طرح کے حرکات کرنے سے اس کی تکلیف میں اور اضافہ ہو جاتا ہے اور بیمار کو بہت سی ضرورتیں درپیش ہوتی ہیں، زیادہ دیر تک بیمار کے پاس بیٹھنے سے بیمار کو اپنی ضرورتیں روکے رکھنا پڑتا ہے اس سے بھی اس کو تکلیف ہوتی ہے۔) (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بھی فرمایا ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار تھے اور آپ کی بیماری نے شدت اختیار کی تھی، ایسے وقت میں ایک معاملہ پیش آیا آہستہ آہستہ گفتگو ہوتی رہی اور جب گفتگو بہت طویل ہوئی تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: آپ لوگ اس وقت میرے پاس سے چلے جائیں (آئندہ احتیاط رکھیں کہ بیمار کے پاس زیادہ دیر تک نہ بیٹھیں اور نہ بیمار کے پاس طویل گفتگو کریں۔) اس کی روایت رزین نے کی ہے۔