Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1999

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1999Volume 1

English

Abu Al-Darda (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: "Whoever among you is afflicted with something or his brother is afflicted, let him say: 'Our Lord is Allah, who is in heaven, hallowed be Your name, Your command is in heaven and earth. As Your mercy is in heaven, make Your mercy on earth. Forgive us our sins and our faults. You are the Lord of the good. Send down mercy from Your mercy and healing from Your healing upon this pain, so that he may be cured.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۹ - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنه) قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «مَنْ اشْتَكَى مِنْكُمْ شَيْئًا أَوْ اشْتَكَاهُ أَخٌ لَهُ فَلْيَقُلْ: رَبُّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَايَانَا، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ، أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءٌ مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ فَيَبْرَأُ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2330
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص خود بیمار ہو یا اس کا کوئی دوست بیمار ہو گیا ہو تو ذیل کی دعاء خود بیمار پڑھے یا بیمار پرسی کے لئے جانے والا بیمار کے پاس بیٹھ کر پڑھے (اور وہ دعاء یہ ہے): (ہمارا پروردگار وہ ہے کہ جس کی بلاشرکت غیر آسمانوں میں عبادت کی جاتی ہے، ایسا ہی زمین میں بھی اس کی عبادت ہوتی ہے مگر معبودان باطل بھی زمین پر عبادت میں شریک کر لئے جاتے ہیں اس طرح آسمانوں میں نہیں ہے، اس لئے کہا گیا ہے کہ) ہمارا پروردگار تو وہ ہے جو آسمانوں میں ہے (آپ کی ذات کی طرح) آپ کا نام بھی (اس طرح پاک ہے کہ جو آپ کا نام لیتا ہے اس کا دل بھی پاک ہو جاتا ہے) آپ کی حکومت جیسے آسمانوں میں ہے، ویسے زمین پر بھی ہے (مگر آسمان والے گناہوں سے پاک ہونے کی وجہ سے آپ کی رحمت خاص ان ہی پر ہے، اگرچہ زمین والے گناہوں کی وجہ سے آپ کی رحمت کے مستحق نہیں ہیں مگر محض اپنے فضل و کرم سے) آپ زمین والوں پر بھی اپنی رحمت نازل کیجئے، ہمارے کبیرہ گناہوں کو اور ہماری خطاؤں کو معاف کر دیجئے (تاکہ ہم آپ کی رحمت کے مستحق ہو جائیں اور گناہ معاف ہونے کی وجہ سے ہمارا شمار بھی پاک لوگوں میں ہو جائے) آپ پاکوں کے پروردگار ہیں اگر ہم پر آپ کا فضل و کرم ہو جائے تو ہم بھی پاک ہو جاتے ہیں، جیسے آپ کی رحمت پاکوں پر ہے، ایسا ہی ہم پر بھی آپ کی رحمتوں میں سے رحمت نازل ہو اور (گناہوں کی شامت سے ہم بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں جب آپ ہمارے گناہ معاف کر دیتے ہیں تو آپ جو شفا عنازل فرماتے ہیں اس میں سے ہمارے مریض کی) اس تکلیف (اور مرض) پر بھی شفاء نازل فرمائیے۔ (تاکہ ہمارا مریض صحتیاب ہو جائے۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ) اس طرح (دعاء کرنے) سے بیمار کو شفاء ہو جائے گی۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3892 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.