Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals · Chapter 1

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

75 narrations · In source reading order

Hadith 1972

Volume 1

English

Abu Musa (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Feed the hungry, visit the sick, and free the captive."1

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۷۲ - وَعَنْ أَبِي مُوسَى (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ : «أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُوْدُوا الْمَرِيضَ وَفُكُوا الْعَانِي1. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2300
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ بھوکے کو کھانا کھلاؤ (یوں تو بھوکے کو کھانا کھلانا سنت ہے اور اس میں بڑا اجر وثواب ہے مگر جو شخص ایسا بھوکا ہو کہ بھوک سے اس کی حالت تباہ ہو رہی ہو تو اس کو کھانا کھلانا فرض ہے) اور بیمار کی بیمار پرسی کیا کرو (اس سے بیمار کو تسلی ہوتی ہے) اور اگر کوئی شخص (روپیہ نہ ہونے کی وجہ سے قید ہو گیا ہو تو) تم روپیہ ادا کر کے اس کو قید سے چھڑاؤ (مثلاً قرض کی ادائی نہ ہونے کی وجہ سے قید کر دیا گیا ہو تو تم اس کے قرض کی رقم ادا کر کے اس کو قید سے چھڑاؤ یا مثلاً غلام باندی ہے کہ مالک نے ان پر کچھ رقم معین کر دی ہے کہ تم رقم لا دو تو تم کو غلامی سے رہا کر دیا جائے گا تو تم وہ رقم دے کر اس کو آزاد کرا دو۔) اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5649 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5373 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Free the captive

(1) The statement: "Free the captive" means to release the enslaved prisoner. This is mentioned in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(۱) قوله : فكوا عاني: أي أعتقوا الأسير الرقيق. قاله في «المرقاة».

Hadith 1973

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "The rights of a Muslim upon another Muslim are five: to return the greeting, to visit the sick, to accompany the funeral processions, to accept invitations, and to respond to the one who sneezes."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۷۳ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ : رَدُّ السَّلَامِ وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ وَاتَّبَاعُ الْجَنَائِزِ وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ وَتَشْمِيْتُ الْعَاطِسِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2301
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں: (1) ایک حق تو یہ ہے کہ اگر) کوئی سلام کرے تو اس کا جواب دینا (وہاں جو مسلمان ہیں ان پر فرض ہے) اگر کوئی
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1240 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2162a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ایک ان میں سے سلام کا جواب دیدے تو سب کے ذمہ سے فرضیت ساقط ہو جاتی ہے اس لئے یہ سلام کا جواب دینا فرض کفایہ ہے ایسا ہی آنے والے مسلمان پر بیٹھے ہوئے مسلمانوں کا حق ہے کہ یہ آنے والا ان پر سلام کرے (آنے والے کا یہ سلام کرنا سنت ہے، مرقات میں مذکور ہے کہ یہ ایسی سنت ہے جو جواب دینے کے فرض سے افضل ہے اور ثواب میں زیادہ ہے اس لئے کہ سلام کرنے سے تواضع اور انکساری معلوم ہوتی ہے اور تکبر کی نفی ہوتی ہے) (2) (مسلمان کا مسلمان پر دوسرا حق یہ ہے کہ) جب کوئی مسلمان بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کی جائے اور (3) مسلمان کا مسلمان پر تیسرا حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان مر جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ چلنا، کندھا دینا اور نماز کے بعد بھی ساتھ جانا اور دفن تک ٹھہرنا (یہ سب ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق ہیں اور یہ سب فرض کفایہ ہیں، چند لوگوں کے ادا کرنے سے سب کی طرف سے فرض کی ادائی ہو جاتی ہے کوئی گنہگار نہیں ہوتا اگر کوئی مسلمان بھی ان کو ادا نہ کرے تو سب مسلمان گنہگار ہوں گے) (4) مسلمان کا مسلمان پر چوتھا حق یہ ہے کہ اگر وہ دعوت دے (اور وہ دعوت کیسے ہی معمولی کھانے کی کیوں نہ ہو) تو اس کی دعوت کو قبول کرے (اگر وہ دعوت ولیمہ کی دعوت ہے تو اس کا قبول کرنا سنت مؤکدہ ہے، ولیمہ کے سوا دوسری دعوتوں کا قبول کرنا سنت مستحب ہے، اگر کسی عذر سے کوئی دعوت قبول نہیں کیا خواہ ولیمہ کی ہو یا کوئی اور دعوت ہو تو خیر اور بات ہے اور اگر بغیر کسی عذر کے دعوت ولیمہ ہو یا کوئی اور دعوت، اس میں شریک نہ ہوا تو وہ اس وعید کا مستحق ہوگا جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حدیث شریف میں ارشاد فرمائے ہیں ”وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللّٰهَ وَرَسُولَهُ“ جو دعوت قبول نہیں کیا اور (بلا عذر) دعوت میں نہیں گیا تو اس نے اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اس لئے کہ وہ دعوت میں جاتا تو مسلمان کا دل خوش کرتا، دعوت میں نہ جا کر دعوت دینے والے کا دل دکھایا اور اس کی ہتک کیا) (5) مسلمان کا مسلمان پر پانچواں حق یہ ہے کہ جب چھینکنے والا چھینکے (اور آواز سے ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہے اور ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہنا سنت ہے اور دوسرے مسلمان پر (اس کے جواب میں) ”يَرْحَمُكَ اللّٰهُ“ یا ”يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ“ کہنا (واجب ہے اگر حاضرین میں سے ایک بھی جواب میں ”يَرْحَمُكَ اللّٰهُ“ یا ”يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ“ کہا تو سب کی طرف سے ادائی ہوجائے گی۔) (اگر چھینکنے والا ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ نہ کہے یا ایسا آہستہ کہے سنائی نہ دے تو حاضرین میں سے کوئی چھینکنے والے کا جواب ”يَرْحَمُكَ اللّٰهُ“ یا ”يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ“ سے نہ دیوے۔) (اگر چھینکنے والا ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہے تو سنت کی ادائی تو ہو جاتی ہے مگر ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کے ساتھ ”رَبِّ الْعَالَمِيْنَ عَلٰى كُلِّ حَالٍ“ پڑھنا ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ عَلٰى كُلِّ حَالٍ“ کہے تو وہ ہمیشہ کے لئے داڑھ اور کان کے درد سے محفوظ رہے گا جیسا کہ مرقات میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔

Hadith 1974

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "The rights of a Muslim are six." It was said: "What are they, O Messenger of Allah?" He said: "When you meet him, greet him; when he invites you, accept his invitation; when he seeks your advice, advise him; when he sneezes and praises Allah, say 'Yarhamuk Allah' (may Allah have mercy on you); when he falls ill, visit him; and when he dies, follow his funeral."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٧٤ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : حَقُّ الْمُسْلِمِ سِتُّ قِيلَ: مَا هُنَّ يَا رَسُوْلَ اللهِ؟ قَالَ: «إِذَا لَقِيْتَهُ فَسَلَّمْ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وَإِذَا عَطِسَ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمَتَهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ، وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2302
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان پر مسلمان کے چھ حق ہیں (احادیث میں مسلمانوں کے حقوق کی جو مختلف تعداد مذکور ہوئی ہے وہ حصر کے لئے نہیں ہے، وحی سے جیسے جیسے معلوم ہوتا گیا حضور اس تعداد کو ظاہر فرماتے گئے) صحابہ عرض کئے: حضور! وہ چھ حقوق کونسے ہیں؟ تو حضور ارشاد فرمائے: سنو! مسلمان کا مسلمان پر (1) ایک حق تو یہ ہے کہ جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو اس کو سلام کرے (اگر خود وہ سلام کرے تو تم اس کا جواب دو) مسلمان پر مسلمان کا (2) دوسرا حق یہ ہے کہ اگر وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرو، اور مسلمان کا (3) تیسرا حق یہ ہے کہ (یوں تو ہر وقت مسلمان کی خیر خواہی کرنا ضروری ہے مگر جب) وہ تم سے مشورہ کرے تو تم (پر واجب ہے کہ تم) اس کو خیر خواہانہ مشورہ دو اور مسلمان کا (4) چوتھا حق یہ ہے کہ جب اس کو چھینک آئے اور وہ (آواز سے) ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہے تو تم (پر واجب ہے کہ تم اس کو ”يَرْحَمُكَ اللّٰهُ“ کہہ کر جواب دیدو اور مسلمان کا (5) پانچواں حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بیمار ہو تو تم اس کی بیمار پرسی کرو (ایک مرتبہ ہی کیوں نہ ہو) اور مسلمان کا (6) چھٹا حق یہ ہے کہ جب وہ مر جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ جا کر اس کی نماز جنازہ پڑھو اور دفن تک جنازہ کے ساتھ رہو۔ مسلم نے روایت بیان کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2162b (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1526 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 1526

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1975

Volume 1

English

Al-Bara' ibn 'Azib (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) commanded us with seven things and forbade us from seven. He commanded us to visit the sick, to follow funeral processions, to respond to the sneezer, to return greetings, to accept invitations, to fulfill oaths, and to support the oppressed. He forbade us from gold rings, silk, brocade, fine silk, red cushions, silver vessels, and drinking from silver vessels. In another narration, he forbade drinking from silver, for whoever drinks from it in this world will not drink from it in the Hereafter."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٧٥ - وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبِ (رضي الله عنه) قَالَ: أَمَرَنَا النَّبِيُّ ﷺ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ، أَمَرِنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتَّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَتَشْمِيْتِ الْعَاطِسِ وَرَدَّ السَّلَامِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَإِبْرَارِ الْمُقْسِمِ وَنَصْرِ الْمَظْلُوْمِ. وَنَهَانَا عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنِ الْحَرِيرِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيْبَاجِ وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ وَالْمَسِيِّ وَآنِيَةِ الْفِضَّةِ. وَفِي رِوَايَةٍ وَعَنِ الشَّرْبِ فِي الْفِضَّةِ، فَإِنَّ مَنْ شَرِبَ فِيْهَا فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبُ فِيهَا فِي الْآخِرَةِ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
5/2303-2304۔ براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو سات کام کرنے کا حکم دیئے ہیں اور سات کام کرنے سے منع فرمائے ہیں، جن سات کاموں کے کرنے کا حکم دیئے ہیں، وہ یہ ہیں: (1) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو حکم دیئے ہیں کہ ہم بیمار کی بیمار پرسی کیا کریں (2) اور جب کوئی مسلمان مر جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جا کر نماز جنازہ ادا کریں (دفن کرنے میں بھی شریک رہیں تو نہایت مناسب ہے) (3) اور جب چھینکنے والا چھینکے (اور آواز سے ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہے) تو اس کا جواب ”يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ“ سے دیں (4) جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو (تو اس کو سلام کریں اور اگر وہ سلام کرے) تو اس کے سلام کا جواب دیں (5) اگر کوئی مسلمان دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کریں (6) اگر کوئی مسلمان قسم کھائے تو اس کی قسم پوری کرنے کے لئے اس مسلمان کی مدد کریں (مثلاً کوئی شخص قسم کھائے کہ میں یہاں سے نہیں اٹھوں گا جب تک آپ میرا مقصد پورا نہ کر دیں اگر اس کا مقصد خلاف شریعت نہ ہو اور کوئی گناہ کا کام نہ ہو تو اس کا مقصد پورا کر دو تا کہ اس کی قسم پوری ہو جائے، اگر اس کا مقصد پورا نہ کرو گے تو وہ انتظار کر کے اٹھ جائے گا اس کی قسم ٹوٹ جائے گی اور اس کو کفارہ دینا پڑے گا، ورنہ وہ گنہگار ہوگا اس لئے یہ نوبت نہ آنے دو) اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی حکم دیئے ہیں کہ اگر کسی پر ظلم ہو رہا ہو (تو جس طرح تم سے ہو سکے) اس کی مدد کرو (اگر زبان سے مدد کی جائے تو اس سے ظلم دور ہو سکتا ہو تو زبان سے مدد کرو، اگر اس مظلوم کا ظلم ہاتھ سے مدد کرنے سے دور ہو سکتا ہو تو ہاتھ سے مدد کرو، بہرحال کسی طرح اس مظلوم کو ظلم سے بچاؤ)۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن سات کاموں کے کرنے سے منع فرمائے ہیں، وہ یہ ہیں: (1) (مرد کو چاہئے کہ) سونے کی انگوٹھی نہ پہنا کرے (اس لئے کہ مرد کو سونا پہننا حرام ہے، ہاں عورتیں سونے کی انگوٹھی پہن سکتی ہیں، ان کو سونا پہننے کی اجازت ہے) (2) (مرد کو چاہئے کہ) وہ کسی قسم کا ریشمی کپڑا نہ پہنے اور نہ استعمال کرے جس کا تانا یعنی کھڑا (الانا بانا) اور بانا (یعنی آڑا تار) ریشم کا ہو (ایسا ہی وہ کپڑا بھی نہ پہنے اور نہ استعمال کرے جس کا تانا سوت کا ہو اور بانا ریشم کا ہو، اس لئے کہ کپڑے کی تکمیل بانے سے ہوتی ہے، ہاں اگر تانا ریشم کا ہو اور بانا سوت کا جیسے مشرو ع تو یہ مرد کو بھی جائز ہے۔ بخلاف اس کے عورتوں کو ہر قسم کا ریشمی کپڑا پہننا اور استعمال کرنا جائز ہے، یوں تو مرد کو ہر قسم کا ریشمی کپڑا حرام ہے خاص کر (3) استبرق جو ریشم کا بنا ہوا دبیز کپڑا ہوتا ہے، ایسا ہی (4) دیباج بھی مرد کے لئے حرام ہے جو باریک ریشمی تاروں کا مہین کپڑا ہوتا ہے (جیسے ریشمی لباس پہننا مرد کو حرام ہے) ایسے ہی (5) زین پوش یعنی چار جامہ جو ریشم سے بنایا گیا ہو، اس پر بیٹھنا حرام ہے (خواہ کسی رنگ کا ہو اور حدیث شریف میں سرخ رنگ کا جو ذکر ہے وہ عام رواج کے اعتبار سے ہے، بخلاف اس کے چار جامہ ریشم کا نہ ہو بلکہ سوت کا ہو تو اس پر بیٹھنا جائز ہے، اگر چار جامہ سوت کا ہو مگر سرخ رنگ کا ہو تو اس پر بیٹھنا مکروہ ہے اس وجہ سے کہ عجمیوں کی عادت ہے کہ ریشمی چار جامہ اور سوت کے سرخ چار جامہ پر بیٹھتے ہیں جس سے رعونت اور تکبر ظاہر ہوتا تھا اس وجہ سے اس طرح کے چار جامہ سے بھی منع کیا گیا)۔ (6) ایسے ہی مرد کو قسی کا کپڑا پہننا بھی حرام ہے جو مصعولی اور ردی قسم کے ریشم سے بنایا جاتا ہے (عورتیں جس قدر چاہیں سونے اور چاندی کا زیور پہن سکتی ہیں، عورتوں کے لئے سونا اور چاندی پہننا جائز ہے مگر استعمال کا جو سامان ہے مثلاً برتن یا آئینہ یا سرمہ دانی اور سلائی یا پاندان وغیرہ ان کا استعمال کرنا جیسے مردوں کو حرام ہے ایسے ہی عورتوں کے لئے بھی حرام ہے) (7) سونے اور چاندی کے برتن میں کھانا بھی حرام ہے (غرض مرد ہوں یا عورتیں چاندی سونے کے کسی سامان کو استعمال نہ کریں) جو دنیا میں چاندی یا سونے کے برتنوں میں کھائے گا (تو جب اور مسلمانوں کو آخرت میں چاندی اور سونے کے برتن ملیں گے) تو ایسے شخص کو جو دنیا میں چاندی سونے کے برتنوں میں کھایا پیا ہے وہ ان برتنوں سے محروم ہوگا۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1239 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2066a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1976

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "A Jewish boy who served the Prophet (ﷺ) fell ill, so the Prophet (ﷺ) visited him. He sat by his head and said: 'Embrace Islam.' The boy looked at his father, who was present, and the father said: 'Obey Abul-Qasim (the Prophet).' So the boy embraced Islam. 1 The Prophet (ﷺ) left saying: 'Praise be to Allah who saved him from the Fire.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٧٦ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: كَانَ غُلَامُ يَهُودِيُّ يَخْدِمُ النَّبِيَّ ﷺ فَمَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُهُ، فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ ، فَقَالَ لَهُ: «أَسْلِمْ» فَنَظَرَ إِلَى أَبِيْهِ وَهُوَ عِنْدَهُ، فَقَالَ: أَطِعْ أَبَا الْقَاسِمِ، فَأَسْلَمَ 1، فَخَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ وَهُوَ يَقُوْلُ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْقَذَهُ مِنَ النَّارِ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2305
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی لڑکا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا (ایک دفعہ) وہ بیمار ہو گیا، اس (یہودی) لڑکے کی بیمار پرسی کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے گھر تشریف لے گئے اس بیمار لڑکے کے سرہانے بیٹھے اور ارشاد فرمایا کہ (اے لڑکے تو نے میری بہت خدمت کی ہے میں چاہتا ہوں کہ تُو مرنے کے بعد آرام سے رہے اس لئے) تُو مسلمان ہو جا! اس وقت لڑکے کا باپ اس کے پاس موجود تھا، لڑکا اپنے باپ کی طرف (مشورہ لینے کے لئے) دیکھنے لگا، باپ نے کہا (اچھا بیٹا) ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو فرما رہے ہیں اس کو سن لو اور مسلمان ہو جاؤ، چنانچہ وہ لڑکا مسلمان ہوگیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے گھر سے یہ فرماتے ہوئے باہر نکلے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے لڑکے کو دوزخ سے بچا لیا۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1356 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5657 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

So the boy embraced Islam

(1) The statement: "So the boy embraced Islam" supports the view of Imam Abu Hanifah, who holds that the Islam of a child is valid. This is mentioned in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(۱) قوله : فأسلم إلخ : ظاهر الحديث يُؤيد مذهب الإمام أبي حنيفة حيث يقول بصحة إسلام الصبي. كذا في «المرقاة».

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے کئی مسائل معلوم ہوئے، ایک مسئلہ تو یہ ہے جیسا کہ عمدۃ القاری میں لکھا ہے کہ کافر سے خدمت لینا جائز ہے، ایسا ہی نابالغ بچے سے بھی خدمت لینا جائز ہے، اس حدیث شریف سے دوسرا مسئلہ یہ معلوم ہوا جیسا کہ مرقات اور بستان فقیہ ابواللیث میں مذکور ہے کہ ذمی کافر بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کے لئے جانا جائز ہے اور خزانۃ الفتاوی میں مذکور ہے کہ یہودی، مجوسی اور فاسق کی بیمار پرسی کے لئے جانا جائز ہے، اور اس کے جواز پر فتوی ہے اور تیسرا مسئلہ یہ ہے جو مرقات میں مذکور ہے کہ بیمار کے پاس بیمار پرسی کے لئے جانے والے کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ بیمار کے سرہانے بیٹھ کر بیمار پرسی کرے، اس حدیث سے چوتھا مسئلہ یہ معلوم ہوا جو عمدۃ القاری اور مرقات میں مذکور ہے کہ بچہ کا اسلام لانا صحیح ہے، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو دوزخ سے نجات ملنے کی خوشخبری دیئے، اگر بچہ کا اسلام لانا صحیح نہ ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو اسلام لانے کے لئے نہ فرماتے، اور اس کے اسلام لانے کے بعد نجات کی خوشخبری نہ دیتے، بچہ کا اسلام لانا صحیح ہونے کی تائید حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اسلام سے ہوتی ہے کہ آپ بھی بچپن ہی میں اسلام قبول فرمائے تھے اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا یہی مذہب ہے جس کی تائید مذکورہ واقعات سے ہوتی ہے۔12

Hadith 1977

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "It is from the Sunnah to shorten the visit and reduce noise when visiting the sick." He said: "The Messenger of Allah (ﷺ) said when their noise and arguments increased: 'Leave me.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۷۷ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ تَخْفِيفُ الْجُلُوسِ وَقِلَّةُ الصَّخَبُ فِي الْعِيَادَةِ عِنْدَ الْمَرِيضِ. قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ لَمَّا كَثُرَ لَغَطُهُمْ وَاخْتِلَافُهُمْ: «قُوْمُوا عَنِّي رَوَاهُ رَزِينُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2306
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ بیمار کے پاس جب بیمار پرسی کے لئے جائیں تو بیمار پرسی کے آداب کے منجملہ یہ ہے کہ بیمار کے پاس تھوڑی دیر بیٹھ کر جلد اٹھ جائیں دیر تک بیمار کے پاس نہ بیٹھیں اور بیمار کے پاس شور و غل نہ ہونے دیں (اس لئے کہ بیمار بیماری کی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے اس کے پاس اس طرح کے حرکات کرنے سے اس کی تکلیف میں اور اضافہ ہو جاتا ہے اور بیمار کو بہت سی ضرورتیں درپیش ہوتی ہیں، زیادہ دیر تک بیمار کے پاس بیٹھنے سے بیمار کو اپنی ضرورتیں روکے رکھنا پڑتا ہے اس سے بھی اس کو تکلیف ہوتی ہے۔) (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بھی فرمایا ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار تھے اور آپ کی بیماری نے شدت اختیار کی تھی، ایسے وقت میں ایک معاملہ پیش آیا آہستہ آہستہ گفتگو ہوتی رہی اور جب گفتگو بہت طویل ہوئی تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: آپ لوگ اس وقت میرے پاس سے چلے جائیں (آئندہ احتیاط رکھیں کہ بیمار کے پاس زیادہ دیر تک نہ بیٹھیں اور نہ بیمار کے پاس طویل گفتگو کریں۔) اس کی روایت رزین نے کی ہے۔

Hadith 1978

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Visiting the sick is like the interval between two milking sessions of a camel." In a narration from Sa'id ibn Al-Musayyab, it is reported as: "The best visit is the quickest departure."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۷۸ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «الْعِيَادَةُ فَوَاقَ نَاقَةٍ». وَفِي رِوَايَةِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ مُرْسَلًا: «أَفْضَلُ الْعِيَادَةِ سُرْعَةُ الْقِيَامِ». رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيْمَانِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2307Noor 2308
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (مسلمانو! بیمار کے پاس جب بیمار پرسی کے لئے جاؤ تو تھوڑی دیر ٹھہر کر فوراً اٹھ جایا کرو، تھوڑی دیر کی مقدار اس طرح سمجھو کہ اونٹنی کا جب دودھ دوہتے ہیں تو بہت تھوڑی دیر وقفہ کر کے بقیہ دودھ دوہ لیا کرتے ہیں (دونوں دودھ دوہنے کے درمیان میں وقفہ چند لمحوں کا ہوتا ہے بس بیمار کے پاس بیمار پرسی کرنے کے لئے چند لمحہ ٹھہرنا چاہئے زیادہ دیر ٹھہر کر بیمار کو تکلیف نہ دو۔) اور سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس طرح مروی ہے کہ بیمار پرسی کے لئے جب بیمار کے پاس جائیں تو افضل یہ ہے کہ کچھ بیٹھے نہ بیٹھے کہ فوراً اٹھ کھڑے ہو جائیں۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

Hadith 1979

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) visited a sick man and asked him: "What do you desire?" The man said: "I desire wheat bread." The Prophet (ﷺ) said: "Whoever has wheat bread should send it to his brother." Then the Prophet (ﷺ) said: "If a sick person among you desires something, let him eat it."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۷۹ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ عَادَ رَجُلًا فَقَالَ لَهُ: «مَا تَشْتَهِي؟» قَالَ: أَشْتَهِي خُبْزَ بُرِّ قَالَ النَّبِيُّ : مَنْ كَانَ عِنْدَهُ خُبْزُ بُرِّ فَلْيَبْعَثْ إِلَى أَخِيهِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِذَا اشْتَهَى مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا فَلْيَطْعَمْهُ». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2309
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک صاحب کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمائے: تمہارا دل کیا کھانا چاہتا ہے؟ تو وہ صاحب عرض کئے: حضور! میرا دل گیہوں کی روٹی کھانا چاہتا ہے تو حضور فرمائے: اگر میرے پاس گیہوں کی روٹی ہوتی تو میں خود بھیجتا، صاحبو! تم میں سے بھی ہر ایک کے پاس گیہوں کی روٹی نہیں ہوگی اس لئے کہ ہماری زاہدانہ زندگی ہے) اگر کسی کے پاس گیہوں کی روٹی ہو تو وہ اس کو اپنے اس بیمار بھائی کے پاس بھیج دے (اس لئے کہ اگر کسی مریض کو یقیناً کوئی چیز مضر ہو تو یہ اور بات ہے خواہ مخواہ مریض کو سخت پرہیز نہیں کرانا چاہئے بعض وقت مریض کو اس کی خواہش کے موافق کھلا دیا جائے تو یہ اس کی صحت کا ذریعہ ہو جاتا ہے اور بعض وقت مریض قریب المرگ ہوتا ہے اس کو پرہیز کرانے سے کیا فائدہ، اس کو اس کی خواہش کے موافق کھلا دینا چاہئے تا کہ موت سے پہلے اس کی خواہش پوری ہو جائے اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جب تمہارا کوئی بیمار کسی چیز کی خواہش کرے تو تم اس کو وہ چیز کھلا کر اس کی خواہش پوری کر دو۔ (اس حدیث کا ترجمہ مرقات اور اشعۃ اللمعات کے موافق کیا گیا ہے۔) اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3440 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1980

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "Ali (may Allah be pleased with him) came out from the Prophet (ﷺ) during his final illness, and the people asked: 'O Abu Al-Hasan, how is the Messenger of Allah (ﷺ) this morning?' He said: 'He is better, praise be to Allah.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۰ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: إِنَّ عَلِيًّا خَرَجَ مِنْ عِنْد النَّبِيِّ ﷺ فِي وَجْعِهِ الَّذِي تُوْفِّيَ فِيهِ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا أَبَا الْحَسَنِ، كَيْفَ أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ ﷺ قَالَ: أَصْبَحَ بِحَمْدِ اللهِ بَارِئًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2310
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار تھے یہ وہی بیماری تھی جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا سے تشریف لے گئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے باہر تشریف لائے، لوگ آپ کی بیماری کی وجہ سے بہت بے چین تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے لوگ دریافت کئے: اے ابوالحسن! فرمایئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ خیال فرمائے کہ: اصلی کیفیت تو طبیب سے کہنا چاہئے عوام کو کہنے سے کیا فائدہ اس لئے) حضرت علی رضی اللہ عنہ (لوگوں سے) فرمائے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی نعمت شامل حال رہتی ہے، الحمدللہ حضور کا جو حال ہے وہ بہتر ہے (ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ فرما کر تعلیم دے رہے ہیں کہ مریض کی حالت جب دریافت کی جائے تو ایسے ہی بیان کرنا چاہئے، جیسے میں بیان کیا ہوں۔) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6266 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4447 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1981

Volume 1

English

Thawban (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When a Muslim visits his sick Muslim brother, he remains in the harvest of Paradise until he returns."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۱ - وَعَنْ ثَوْبَانَ الله قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا عَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2311
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب ایک مسلمان اپنے بھائی مسلمان کی بیمار پُرسی کو جاتا ہے تو اس کی بیماری سے واپس آنے تک (اپنے کو سمجھے کہ میں جنت میں ہوں اور) جنت میں میوہ خوری کر رہا ہوں (اس سے مراد یہ ہے کہ بیمار پُرسی کرنے والا جنت کا مستحق ہو جاتا ہے، یہ ہے خدا کی دَین کہ ذرا سے نیک کام پر اتنا بڑا ثواب عطا فرماتے ہیں۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2568 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1982

Volume 1

English

Ali (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: "No Muslim visits a Muslim in the morning except that seventy thousand angels pray for him until the evening, and if he visits him in the evening, seventy thousand angels pray for him until the morning, and he will have a harvest in Paradise."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۲ - وَعَنْ عَلِيٍّ (رضي الله عنه) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَعُودُ مُسْلِمًا غُدْوَةً إِلَّا صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُوْنَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ عَادَهُ عَشِيَّةٌ إِلَّا صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُوْنَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيْفٌ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2312
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو مسلمان صبح کے وقت کسی مسلمان مریض کی بیمار پرسی کرتا ہے تو اس کے لئے ستر ہزار فرشتے شام تک دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور جو مسلمان شام کے وقت کسی مریض کی بیمار پرسی کرتا ہے تو اس کے لئے صبح ہونے تک ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں، اور بیمار پرسی کرنے والے کے لئے جنت میں ایک باغ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 969 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3098 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1983

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Allah, the Almighty, will say on the Day of Resurrection: 'O son of Adam, I fell ill, and you did not visit Me.' He will say: 'O Lord, how could I visit You when You are the Lord of the worlds?' Allah will say: 'Did you not know that My servant so-and-so fell ill, and you did not visit him? Did you not know that if you had visited him, you would have found Me with him? O son of Adam, I asked you for food, and you did not feed Me.' He will say: 'O Lord, how could I feed You when You are the Lord of the worlds?' Allah will say: 'Did you not know that My servant so-and-so asked you for food, and you did not feed him? Did you not know that if you had fed him, you would have found that with Me? O son of Adam, I asked you for water, and you did not give Me to drink.' He will say: 'O Lord, how could I give You to drink when You are the Lord of the worlds?' Allah will say: 'My servant so-and-so asked you for water, and you did not give him to drink. If you had given him to drink, you would have found that with Me.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۳ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُوْلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: يَا ابْنَ آدَمَ مَرِضْتُ فَلَمْ تَعُدْنِي، قَالَ: يَا رَبِّ، كَيْفَ أَعُوْدُكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالِمِينَ؟ قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَبْدِي فُلَانًا مَرِضَ فَلَمْ تَعُدْهُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّكَ لَوْ عُدْتَهُ لَوَجَدْتَنِي عِنْدَهُ يَا ابْنَ آدَمَ اسْتَطْعَمْتُكَ فَلَمْ تُطْعِمْنِي، قَالَ: يَا رَبِّ، كَيْفَ أُطْعِمُكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالِمِينَ؟ قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ اسْتَطْعَمَكَ عَبْدِي فُلَانٌ فَلَمْ تُطْعِمْهُ، أَمَّا عَلِمْتَ أَنَّكَ لَوْ أَطْعَمْتَهُ لَوَجَدْتَ ذَلِكَ عِنْدِي. يَا ابْنِ آدَمَ اسْتَسْقَيْتُكَ فَلَمْ تَسْقِنِي، قَالَ: يَا رَبِّ، كَيْفَ أَسْقِيْكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالِمِينَ؟ قَالَ: اسْتَسْقَاكَ عَبْدِي فُلَانٌ فَلَمْ تَسْقِهِ، أَمَا أَنَّكَ لَوْ سَقَيْتَهُ وَجَدْتَ ذَلِكَ عِنْدَيْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2313
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے: اے ابن آدم! میں بیمار ہوا تھا تو نے میری بیمار پرسی نہیں کی، بندہ عرض کرے گا: پروردگار! میں کیسے آپ کی عیادت کرتا آپ رب العالمین ہیں (ایک لحظہ آپ عالم سے غافل نہیں ہوسکتے ہیں ،اگر آپ بیمار ہو جائیں تو عالم کی نگرانی نہیں ہوسکتی اس لئے نہ آپ بیمار ہوسکتے اور نہ میں آپ کی بیمار پرسی کرسکتا) اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: کیا تو نہیں جانتا تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا اور تو نے اس کی عیادت نہیں کی، اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھے ضرور اس کے پاس پاتا (اور میں تجھ پر رحمت کرتا اور تجھ سے راضی ہو جاتا) ابن آدم! میں نے تجھ سے کھانا مانگا تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا، بندہ عرض کرے گا: پروردگار! میں آپ کو کیسے کھانا کھلا سکتا تھا، حالانکہ آپ سارے عالم کے پرورش کرنے والے ہیں (سب کو آپ ہی کھلاتے ہیں اور آپ نہیں کھاتے ہیں) اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: کیا تجھے معلوم نہیں کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا تھا اور تو نے اس کو کھانا نہیں کھلایا، اگر تو اس کو کھانا کھلا دیا ہوتا تو ضرور اس کھلانے کا ثواب میرے پاس پاتا، ابن آدم! میں نے تجھ سے پانی مانگا مگر تو نے مجھے پانی نہیں پلایا، بندہ عرض کرے گا پروردگار! میں آپ کو کیسے پانی پلاتا حالانکہ آپ رب العالمین ہیں (کسی چیز کے آپ محتاج نہیں ہیں، سب آپ ہی کے محتاج ہیں) اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: میرے فلاں بندہ نے تجھ سے پانی مانگا تو نے اس کو پانی نہیں پلایا سن! اگر تو اس کو پانی پلایا ہوتا تو اس پانی پلانے کا ثواب میرے پاس پاتا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2569 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1984

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Whoever visits a sick person, a caller from heaven calls out: 'You have done well, and your walk is blessed, and you have prepared a place in Paradise.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٨٤ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : مَنْ عَادَ مَرِيضًا نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ : طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ وَتَبَوَّأْتَ مِنَ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2314
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جو شخص (محض ثواب کے نیت سے) کسی بیمار کی بیمار پرسی کرتا ہے تو اس کے لئے آسمان کا ایک فرشتہ یہ ندا دیتا ہے (اے بیمار پرسی کرنے والے) تو بڑا خوش نقدیر ہے (دنیا میں بھی بیمار پرسی کرنے کی وجہ سے تجھے بھلائی دی جائے گی اور آخرت کا کیا پوچھنا کہ بہتر سے بہتر بھلائی تیرے لئے رکھی گئی ہے اور بیمار پرسی کے لئے جو قدم تو اٹھایا ہے اس سے تو یہ نہ سمجھنا کہ تو نے دنیا کا راستہ طے کیا ہے بلکہ) مبارک ہو تجھ کو کہ تو نے جنت کے مراتب اور درجات طے کرتا چلا گیا ہے، تو نے بیمار پرسی کیا کی ہے کہ بیمار پرسی کے صلہ میں جنت میں تو نے اپنا گھر بنا لیا ہے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1443 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1985

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Whoever performs ablution well and visits his Muslim brother with the intention of seeking reward, he will be promised a distance of sixty years from Hell."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٨٥ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ : مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوْعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيْرَةَ سِتَّيْنَ خَرِيفًا». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2315
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جو شخص اچھی طرح سنن اور مستحبات کی پابندی کے ساتھ وضوء کرے اور محض ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرے تو وہ شخص (عیادت کی وجہ سے) دوزخ سے بہت دور ہوگا جس کی مسافت ساٹھ سال کی ہوگی۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3097 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں وضوء کر کے عیادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس لئے کہ عیادت عبادت ہے اور عبادت وضوء کے ساتھ ہو تو کامل اور افضل ہوتی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جب عیادت کو جائے گا تو وہاں مریض کے لئے دعا کرے گا اور دعا باوضوء ہو تو جلد قبول ہوتی ہے اس لئے باوضوء عیادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اسی لئے باوضوء عیادت کرنا سنت ہے۔ مرقات

Hadith 1986

Volume 1

English

Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Whoever visits a sick person continues to wade in mercy until he sits down, and when he sits, he is immersed in it."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٨٦ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ يَخُوضُ الرَّحْمَةَ حَتَّى يَجْلِسَ، فَإِذَا جَلَسَ اغْتَمَسَ فِيْهَا». رَوَاهُ مَالِكُ وَأَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2316
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: جب کوئی شخص کسی بیمار کی بیمار پرسی کے لئے چلتا ہے تو وہ بیمار کے پاس جا کر بیٹھنے تک رحمت الٰہی کی دریا میں تیرتا ہوا جاتا ہے اور جب وہ بیمار کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت الٰہی کی دریا میں غرق ہو جاتا ہے۔ اس کی روایت امام مالک اور امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1588 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 1588

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1987

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) visited a Bedouin who was ill. Whenever he visited a sick person, he would say: "No harm, it is a purification, Allah willing." He said to him: "No harm, it is a purification, Allah willing." The Bedouin said: "No, until it boils over something big that the graves will visit." The Prophet (ﷺ) said: "Then yes, if it is so."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۷ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيَّ يَعُوْدُهُ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُوْدُهُ قَالَ: «لَا بَأْسَ طُهُورُ إِنْ شَاءَ اللهُ ، فَقَالَ لَهُ: «لَا بَأْسَ طُهُورُ إِنْ شَاءَ اللهُ قَالَ: كَلَّا حُتَّى تَفُورُ عَلَى شَيْءٍ كَبِيرٍ تُزِيْرَهُ الْقُبُورَ، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: «فَنَعَمْ إِذَا». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2317
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک شخص کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے وہ شخص جنگل اور کھیتوں میں رہنے والا تھا (تہذیب اور گفتگو کے آداب سے بے خبر تھا) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جب آپ کسی مریض کی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے تو ”لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ“ (تم اس بیماری سے گھبراؤ نہیں، یہ بیماری مہلک نہیں ہے بلکہ) تمہارے گناہوں کو پاک کرنے والی ہے ”إِنْ شَاءَ اللّٰهُ“! فرمایا کرتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسب معمول اس دیہاتی آدمی سے بھی یہی فرمائے تو (اس دیہاتی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد کی کچھ قدر نہ کی، اپنے اکھڑ پن سے) کہنے لگا: حضور! (آپ تو فرماتے ہیں کہ یہ بیماری مہلک نہیں مگر) مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بیماری اس بڑھے کو قبر میں پہنچا کر رہے گی، دیکھئے ایک بڑھے ناتواں کو کس قدر بخار ہے (دیگ کی طرح) تمام جسم کو ابال رہا ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دیہاتی کو یہ کہتے ہوئے سن کر فرمائے (تم نے خدا کی نعمت کا کچھ شکر ادا نہ کیا) پھر تو اچھا ایسا ہی ہوگا جیسا تم کہہ رہے ہو۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5656 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1988

Volume 1

English

Abu Sa'id (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When you visit a sick person, give him hope for a long life, for that does not repel anything but comforts his soul."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۸ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا دَخَلْتُمْ عَلَى الْمَرِيضِ فَنَفَسُوْا لَهُ فِي أَجْلِهِ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ لَا يَرُدُّ شَيْئًا وَيَطِيْبُ بِنَفْسِهِ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2318
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم کسی بیمار کی بیمار پرسی کو جاؤ (اس سے ایسے الفاظ کہو جن سے اس کا دل خوش ہوجائے مثلاً یوں کہو) کہ اللہ تعالیٰ تمہاری عمر دراز کرے (کوئی فکر کی بیماری نہیں ہے اللہ تعالیٰ تم کو صحت دے ایسے دل خوش کن الفاظ کہنے سے مریض کا دل خوش ہوجاتا ہے۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ تمہارے اس طرح کہنے سے تقدیرِ الٰہی تو نہیں بدل سکتی (جو ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا) لیکن اس سے بیمار کا دل خوش ہوجائے گا (اور بعض وقت اس سے اس کی بیماری میں بھی تخفیف ہوجاتی ہے اور بیمار کو بیماری کی تکلیف کم محسوس ہوتی ہے۔ اس حدیث کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2087 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1438 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1989

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) visited a sick person and said: "Receive glad tidings, for Allah, the Almighty, says: 'It is My fire that I impose on My believing servant in this world, so that it may be his share of the Fire on the Day of Resurrection.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۸۹ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ عَادَ مَرِيضًا، فَقَالَ: «أَبْشِرْ؛ فَإِنَّ اللهُ تَعَالَى يَقُولُ: هِيَ نَارِي أُسَلِّطُهَا عَلَى عَبْدِي الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا؛ لِتَكُوْنَ حَظَّهُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهِ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيْمَانِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2319
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک صاحب کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے (جو بخار میں مبتلا تھے) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمائے (سنو! بخار کو تم سمجھے کہ یہ کیا ہے؟) میں تم کو خوش خبری دیتا ہوں سنو! اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ بخار میری آگ ہے جس کو دنیا ہی میں اپنے بندۂ مومن پر مسلط کردیتا ہوں تاکہ قیامت کے دن اپنے گناہوں کے بدلے میں آگ میں جھونکے جانے سے بچ جائے۔ (دنیا ہی میں یہ بخار جو مثل آگ کے ہے دوزخ کی آگ کا بدل ہوجائے، اور آخرت میں یہ دوزخ کی آگ سے محفوظ رہے۔) اس حدیث کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے اور بیہقی نے بھی اس کی روایت شعب الایمان میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3470 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1990

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated: "When someone among us fell ill, the Messenger of Allah (ﷺ) would wipe him with his right hand and say: 'O Lord of the people, remove the harm and cure, for You are the Healer. There is no cure except Your cure, a cure that leaves no illness.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۰ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ اللهِ إِذَا اشْتَكَى مِنَّا إِنْسَانُ مَسَحَهُ بِيَمِينِهِ، ثُمَّ قَالَ: «أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2320
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوجاتا تو حضور اپنا سیدھا ہاتھ بیمار پر پھیرتے، اور یہ دعا پڑھتے: أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اے لوگوں کے پروردگار (پرورش بھی آپ ہی کرتے ہیں، صحت بھی آپ ہی دیتے ہیں) آپ ہی (اس بیماری کی) بیماری کو دور کیجئے (اس بیمار کو) بیماری سے شفاء دیجئے، آپ ہی شافی ہیں، شفاء آپ ہی کے قبضہ قدرت میں ہے، آپ کے سوا کوئی شفاء دینے والا نہیں، اس مریض کو ایسی شفاء عطا فرمائیے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2191a (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5743 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1991

Volume 1

English

Abdullah ibn Amr (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When a man visits a sick person, let him say: 'O Allah, heal Your servant so that he may strike Your enemy or walk to a funeral for You.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۱ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ يَعُوْدُ مَرِيضًا فَلْيَقُلْ : اللهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَأُ لَكَ عَدُوًّا أَوْ يَمْشِي لَكَ إِلَى جَنَازَةٍ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2321
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی مریض کے پاس عیادت کو جائے تو اس کو اس مریض کے پاس یہ دعا پڑھنی چاہئے: ”اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَأَ لَكَ عَدُوًّا أَوْ الٰہی اس بیمار کو شفاء دیجئے (تا کہ یہ آپ کے دین کی مدد کرے) آپ کے دین کے مخالف (جو کفار) ہیں ان سے جہاد کرے (اور مسلمانوں کی ہمدردی کرے) ان کے جنازے کے ساتھ جائے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3107 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1992

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated: "When a person complained of pain or had a sore or wound, the Prophet (ﷺ) would place his finger on it and say: 'In the name of Allah, the dust of our land mixed with the saliva of some of us, so that our sick may be healed by the permission of our Lord.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۲ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: كَانَ إِذَا اشْتَكَى الْإِنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْهُ أَوْ كَانَتْ بِهِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرْحُ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ بِإِصْبَعِهِ: «بِسْمِ اللهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا لِيُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2322
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ جب کسی شخص کے بدن کے کسی حصہ میں کوئی بیماری لاحق ہو جاتی تو کسی کو پھوڑا ہوتا یا کوئی زخم ہو جاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی (شہادت کی انگلی پر اپنا مبارک تھوک لیتے اور اس کو زمین پر رکھتے، جس سے تھوک میں مٹی مل جاتی تھی، یہ مٹی ملی ہوئی تھوک کی) انگلی کو (بیماری کی اس جگہ پر) رکھتے (جہاں کوئی درد ہو یا پھوڑا ہو یا زخم ہو، اور اس جگہ پر) ملتے ہوئے یہ دعا پڑھتے: ”بِسْمِ اللَّهِ اللہ تعالیٰ کے نام (کی برکت) سے ہماری سرزمین کی یہ مٹی ہم میں سے کسی کے تھوک کے ذریعہ ہمارے بیمار پر یا اس بیمار کے زخم پر یا اس کے پھوڑے پر جو ملی جا رہی ہے الٰہی اس بیمار کو) آپ کے حکم سے شفاء ہو جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2194a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5745 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اب رہی یہ بات کہ حدیث شریف میں تھوک کو مٹی سے ملا کر یہ جو علاج کیا گیا ہے وہ ایسے اسرار میں سے ہے جن کا سمجھنا ہماری عقلوں سے باہر ہے جیسے حضور عمل کئے ہیں، ایسے ہی عمل کرو، اور اللہ تعالیٰ سے شفاء کی امید رکھو جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔

Hadith 1993

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated: "When the Prophet (ﷺ) was ill, he would recite the Mu'awwidhat (chapters of seeking refuge) over himself and wipe his body with his hand. When he was afflicted with the illness that led to his death, I would recite the Mu'awwidhat over him and wipe his body with his hand." [Agreed upon] In a narration by Muslim, she said: "When someone in his household fell ill, he would recite the Mu'awwidhat over them."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۳ - وَعَنْهَا (رضي الله عنها) قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا اشْتَكَى نَفَتَ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوَّذَاتِ، وَمَسَحَ عَنْهُ بِيَدِهِ، فَلَمَّا اشْتَكَى وَجَعَهُ الَّذِي تُوْفِّيَ فِيْهِ كُنْتُ أَنْفِثُ عَلَيْهِ بِالْمُعَوَّذَاتِ الَّتِي كَانَ يَنْفِثُ، وَأَمْسَحُ بِيَدِ النَّبِيَّ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: قَالَتْ: كَانَ إِذَا مَرِضَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ نَفَثَ عَلَيْهِ بِالْمُعَوَّذَاتِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2323Noor 2324
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت مبارک یہ تھی کہ جب آپ بیمار ہوتے تو ”مُعَوِّذَات“ یعنی سورہ ”قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“، سورہ ”قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ“ (اور ان دونوں کے پہلے) ”قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ اور ”قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ“ (ان چاروں سورتوں کو) پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونکتے اور دونوں ہاتھوں کو جہاں تک پہنچ سکے اپنے جسم پر مل لیتے تھے (حدیث شریف میں معوذات جو جمع کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ”قُلْ اور مسلم کی ایک روایت میں اس طرح مذکور ہے، ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ جب گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوجاتا تو حضور معوذات پڑھ کر بیمار پر دم کردیا کرتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5016 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2192a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ اور ”قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ“ کو بھی معوذات میں شریک کر کے معوذات جمع کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اگرچہ کہ سورہ کافرون اور سورہ اخلاص میں تعوذ کا ذکر نہیں ہے، مگر سورہ فلق اور سورہ ناس میں تعوذ کا ذکر ہونے سے ان دونوں سورتوں کو تغلیباً یعنی غالب کر کے سورہ کافرون اور سورہ اخلاص کو ضمنی طور پر معوذات میں شریک کیا گیا ہے، جیسا کہ عسقلانی سے مرقات میں مذکور ہے۔) حضرت ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس بیماری سے بیمار ہوئے جس میں آپ دنیا سے تشریف لے گئے (تو حضور کو معلوم ہو گیا کہ آپ اس بیماری میں دنیا سے تشریف لے جائیں گے، اس لئے آپ خود معوذات حسب عادت نہ پڑھتے اور نہ اپنے پر پھونک لئے مجھے حضور کی صحت کی یہ فکر تھی اس لئے) میں انہیں معوذات کو خود پڑھتی تھی اور حضور کے ہاتھوں پر پھونک کر حضور کے ہاتھوں کو ہی حضور کے جسم پر ملا کرتی تھی (تاکہ حضور کے ہاتھوں کی برکت سے اور ان معوذات کے پڑھنے سے حضور کو جلد صحت ہو جائے)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔

Note 2

(مسلم کی اس روایت سے معلوم ہوا کہ معوذات کو پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرکے مریض کے جسم پر ملے بغیر صرف مریض کے جسم پر پھونک دینا بھی کافی ہے۔)

Hadith 1994

Volume 1

English

Uthman ibn Abi Al-As (may Allah be pleased with him) narrated that he complained to the Messenger of Allah (ﷺ) about pain in his body. The Messenger of Allah (ﷺ) said to him: "Place your hand on the part of your body that hurts and say: 'In the name of Allah' three times, and say seven times: 'I seek refuge in the might and power of Allah from the evil of what I feel and fear.'" He said: "I did so, and Allah removed what I was suffering from."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٩٤ - وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ (رضي الله عنه) أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُوْلِ اللهِ ﷺ وَجَعًا يَجِدُهُ فِي جَسَدِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ : ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي يَأْلَمُ مِنْ جَسَدِكَ، وَقُلْ: بِسْمِ اللهِ ثَلَاثًا، وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ»، قَالَ: فَفَعَلْتُ فَأَذْهَبَ اللهُ مَا كَانَ بِي. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2325
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: حضور میرے جسم کے فلاں حصہ میں درد رہتا ہے (حضرت عثمان بن ابی العاص جسم کے جس حصہ میں درد تھا اس کی صراحت نہیں کئے اس لئے کہ صراحت کرنے سے کوئی فائدہ نہیں تھا) ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے کہ: تمہارے جسم کے جس حصہ میں درد ہورہا ہے اس حصہ پر ہاتھ رکھ کر تین دفعہ بسم اللہ کہو، اور سات دفعہ ”أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ“ بھی کہو (اس دعا کا ترجمہ یہ ہے کہ الٰہی ہر چیز پر آپ غالب ہیں کوئی چیز آپ کی قدرت سے باہر نہیں ہے مجھے یہ درد بہت ستا رہا ہے اس لئے میں آپ کی عزت اور قدرت کی پناہ میں آکر دعا کرتا ہوں کہ جس درد کو میں پا رہا ہوں اور ڈر رہا ہوں کہ یہ درد اور زیادہ نہ ہوجائے اس درد کے شر سے مجھے بچائیے اور یہ درد مجھ سے دور کردیجئے۔) حضرت عثمان بن ابی العاص کہتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی تعمیل کی، کیا کہوں! حضور کے یہ سکھلائے الفاظ میں کیا اثر تھا جیسے ہی میں یہ الفاظ ادا کیا، اللہ تعالیٰ میرے سارے درد کو دور کردیا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2202 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1995

Volume 1

English

Abu Sa'id Al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated that Jibril came to the Prophet (ﷺ) and said: "O Muhammad, are you ill?" He said: "Yes." Jibril said: "In the name of Allah, I perform ruqyah for you from everything that harms you, from the evil of every soul or envious eye. May Allah heal you. In the name of Allah, I perform ruqyah for you."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٩٥ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ (رضي الله عنه) أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اشْتَكَيْتَ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ»، قَالَ: بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيْكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللهُ يَشْفِيْكَ بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2326
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) جبرئیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے (اور آپ کو کچھ بیمار پائے) تو فرمائے: یا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا مزاج کیسا ہے؟ کیا آپ بیمار ہیں؟ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے: ہاں (میں بیمار ہوں) تو جبرئیل علیہ السلام (بیماری دور ہونے کے لئے) یہ دعا اللہ تعالیٰ کا نام لے کر آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایذا دینے والی چیز سے محفوظ رکھے، ہر شخص کے شر سے اور حاسد کی نظر بد سے آپ کو بچائے، اور اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء عطا فرمائے، الٰہی میں آپ کے نام سے پھر دعا کرتا ہوں کہ حضور ہر مرض سے محفوظ رہیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2186 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1996

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) would seek refuge for Al-Hasan and Al-Husayn by saying: 'I seek refuge for you both in the perfect words of Allah from every devil and harmful creature, and from every envious eye.' He would say: 'Your father (Ibrahim) used to seek refuge with these words for Ismail and Ishaq.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٩٩٦ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يُعَوَّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ: أُعِيذُ كُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ»، وَيَقُوْلُ: «إِنَّ أَبَا كُمَا كَانَ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2327
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین جب بچے تھے تو ان کی حفاظت کے لئے ذیل کے الفاظ فرما کر (ان دونوں صاحبزادوں) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتے تھے وہ الفاظ یہ تھے: (حسن اور حسین) تم دونوں کو میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ (یعنی اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ اور آسمانی کتابیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتاری گئیں ہیں اور جو ہر قسم کے نقصان سے پاک ہیں ان) کی حفاظت میں دیتا ہوں ہر (سرکش ضرر رساں جنات اور انسان اور) شیطان (کے شر) سے اور ہر موذی (زہریلے) جانور (کے شر سے بھی اور ہر نظر بد (کے) شر سے بھی (جو طرح طرح کے نقصان پہنچاتی ہے۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے تھے (بیٹا! حسن و حسین جیسے میں تم دونوں کی حفاظت کے لئے مذکور الصدر دعاء پڑھا کرتا ہوں) تمہارے باپ (حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی حضرت اسمعیل اور حضرت اسحق علیہما السلام (کی تمام آفات سے حفاظت) کے لئے یہی دعاء پڑھا کرتے تھے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3371 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1997

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "No Muslim visits a sick person and says seven times: 'I ask Allah, the Almighty, the Lord of the Great Throne, to heal you,' except that he is healed, unless his time has come."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۷ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَعُوْدُ مُسْلِمًا، فَيَقُوْلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ، إِلَّا شُفِيَ إِلَّا يَكُوْنُ قَدْ حَضَرَ أَجَلُهُ». رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالتَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2328
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: اگر کوئی مسلمان کسی مسلمان کی بیمار پرسی کے لئے جا کر اس کے پاس بیٹھ کر ذیل کی دعاء سات مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس بیمار کو ضرور اس بیماری سے شفاء عطاء فرمائیں گے ہاں اگر اس شخص کی موت ہی آ گئی ہو تو وہ اور بات ہے۔ (موت کا وقت ٹل نہیں سکتا) وہ مذکورہ دعاء یہ ہے: اَسْأَلُ اللّٰهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ اَنْ يَّشْفِيَكَ ۔ (بیمار کی طرف متوجہ ہو کر کہے) بڑی عظمت والے خدا سے جو عرش عظیم کا رب ہے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تم کو (تمہارے اس مرض سے جلد) شفاء دے۔ اس کی روایت ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3106 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2083 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1553 (unverified) 92% confidence

Mishkat (candidate) 1553

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1998

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) would teach them to say for fever and all pains: "In the name of Allah, the Great, I seek refuge in Allah, the Almighty, from the evil of every pulsating vein and from the heat of the Fire."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۸ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) أَنَّ النَّبِيَّ للهِ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ مِنَ الْحُمَّى وَمِنْ الْأَوْجَاعِ كُلَّهَا أَنْ يَقُوْلُوْا : بِسْمِ اللهِ الْكَبِيرِ، أَعُوْذُ بِاللهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَارٍ، وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2329
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بخار اور تمام دردوں کے لئے مریض کو اور مریض کی عیادت کرنے والوں کو ذیل کی دعاء سکھایا کرتے تھے کہ مریض بھی اور عیادت کرنے والے بھی اس دعاء کو پڑھا کریں (وہ دعاء یہ ہے): (اگر کوئی بیمار یہ دعاء پڑھے تو یہ نیت کرے کہ) میں بڑی شان والے اللہ کے نام کی برکت سے عظمت والے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں (اور اگر کوئی عیادت کرنے والا اس دعا کو پڑھنا چاہے تو وہ اس دعاء کو اس نیت سے پڑھے کہ) میں بڑی شان والے اللہ کے نام کی برکت سے اس بیمار کو عظمت والے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر رگ کے شر سے جس میں خون جوش مار رہا ہو (جو سبب بنتا ہے بخار کا اور سارے دردوں کا اور بخار کی حرارت جو کہ نمونہ ہے) دوزخ کی آگ کا (اس سے اللہ تعالیٰ مریض کو بچائے۔) اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2075 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1999

Volume 1

English

Abu Al-Darda (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: "Whoever among you is afflicted with something or his brother is afflicted, let him say: 'Our Lord is Allah, who is in heaven, hallowed be Your name, Your command is in heaven and earth. As Your mercy is in heaven, make Your mercy on earth. Forgive us our sins and our faults. You are the Lord of the good. Send down mercy from Your mercy and healing from Your healing upon this pain, so that he may be cured.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۹۹۹ - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنه) قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «مَنْ اشْتَكَى مِنْكُمْ شَيْئًا أَوْ اشْتَكَاهُ أَخٌ لَهُ فَلْيَقُلْ: رَبُّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَايَانَا، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ، أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءٌ مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ فَيَبْرَأُ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2330
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص خود بیمار ہو یا اس کا کوئی دوست بیمار ہو گیا ہو تو ذیل کی دعاء خود بیمار پڑھے یا بیمار پرسی کے لئے جانے والا بیمار کے پاس بیٹھ کر پڑھے (اور وہ دعاء یہ ہے): (ہمارا پروردگار وہ ہے کہ جس کی بلاشرکت غیر آسمانوں میں عبادت کی جاتی ہے، ایسا ہی زمین میں بھی اس کی عبادت ہوتی ہے مگر معبودان باطل بھی زمین پر عبادت میں شریک کر لئے جاتے ہیں اس طرح آسمانوں میں نہیں ہے، اس لئے کہا گیا ہے کہ) ہمارا پروردگار تو وہ ہے جو آسمانوں میں ہے (آپ کی ذات کی طرح) آپ کا نام بھی (اس طرح پاک ہے کہ جو آپ کا نام لیتا ہے اس کا دل بھی پاک ہو جاتا ہے) آپ کی حکومت جیسے آسمانوں میں ہے، ویسے زمین پر بھی ہے (مگر آسمان والے گناہوں سے پاک ہونے کی وجہ سے آپ کی رحمت خاص ان ہی پر ہے، اگرچہ زمین والے گناہوں کی وجہ سے آپ کی رحمت کے مستحق نہیں ہیں مگر محض اپنے فضل و کرم سے) آپ زمین والوں پر بھی اپنی رحمت نازل کیجئے، ہمارے کبیرہ گناہوں کو اور ہماری خطاؤں کو معاف کر دیجئے (تاکہ ہم آپ کی رحمت کے مستحق ہو جائیں اور گناہ معاف ہونے کی وجہ سے ہمارا شمار بھی پاک لوگوں میں ہو جائے) آپ پاکوں کے پروردگار ہیں اگر ہم پر آپ کا فضل و کرم ہو جائے تو ہم بھی پاک ہو جاتے ہیں، جیسے آپ کی رحمت پاکوں پر ہے، ایسا ہی ہم پر بھی آپ کی رحمتوں میں سے رحمت نازل ہو اور (گناہوں کی شامت سے ہم بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں جب آپ ہمارے گناہ معاف کر دیتے ہیں تو آپ جو شفا عنازل فرماتے ہیں اس میں سے ہمارے مریض کی) اس تکلیف (اور مرض) پر بھی شفاء نازل فرمائیے۔ (تاکہ ہمارا مریض صحتیاب ہو جائے۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ) اس طرح (دعاء کرنے) سے بیمار کو شفاء ہو جائے گی۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3892 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2000

Volume 1

English

Zaid ibn Arqam (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) visited me 1 for an illness I had in my eye." [Narrated by Ahmad and Abu Dawud] In a narration by Al-Bayhaqi and Al-Tabarani, it is reported: "Three things do not require visiting: the eye, conjunctivitis, and the tooth."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٠٠٠ - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ (رضي الله عنه) قَالَ: عَادَنِي النَّبِيُّ ﷺ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِعَيْنِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ. وَفِي رِوَايَةِ الْبَيْهَقِيِّ وَالطَّبَرَانِي مَرْفُوعًا: ثَلَاثَةُ لَيْسَ لَهُمْ عِيَادَةُ الْعَيْنُ وَالرَّمَدُ وَالضَّرْسُ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2331Noor 2332
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ) مجھے آشوب چشم ہو گیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آشوب چشم کی وجہ سے میری عیادت فرمائے۔ (اگرچہ کہ اور بیماریوں میں عیادت سنت مؤکدہ ہے جیسا کہ مرقات میں شرعۃ الاسلام بیہقی اور طبرانی کی ایک روایت میں مرفوعاً مروی ہے کہ تین بیماریاں ایسی ہیں جن کے لئے عیادت کرنا (سنت مؤکدہ) نہیں ہے (اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ ان تین بیماریوں میں
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3102 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

He visited me

(1) The statement: "He visited me" is understood to be from the non-mandatory Sunnah. The summary is that visiting is not obligatory in these cases, as it is discouraged. This is mentioned in Al-Mirqat.

Note 1

کے حوالے سے مذکور ہے مگر آشوب چشم میں جو عیادت کی گئی تھی وہ سنت مؤکدہ نہیں ہے۔) اس حدیث کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔ (آشوب چشم کی وجہ سے حضور جو عیادت فرمائے ہیں وہ مثل اور عیادتوں کے سنت مؤکدہ نہیں تھی اس لئے)۔

Note 2

عیادت کرنا ممنوع ہے بلکہ ان تین بیماریوں میں کوئی عیادت کرے تو جائز ہے، ہاں سنت مؤکدہ نہیں ہے، اسی وجہ سے آشوب چشم کے مرض کی حضور عیادت فرمائے ہیں وہ تین بیماریاں جن میں عیادت کرنا سنت مؤکدہ نہیں ہے بلکہ جائز ہے اور ممنوع نہیں ہے وہ یہ ہیں: آنکھ میں درد ہو یا آشوب چشم ہو یا داڑھ کا درد ہو۔ اسی لئے مرقات میں ازہار سے نقل کیا ہے کہ وہ تمام بیماریاں جن میں کوئی خوف کی بات نہ ہو، جیسے سر کا درد یا دمل وغیرہ ان کی بھی عیادت ممنوع نہیں ہے۔ سنت مؤکدہ بھی نہیں ہے بلکہ جائز ہے چاہیں تو کر سکتے ہیں، ان امراض میں بھی عیادت کرنے سے عیادت کا ثواب ملے گا۔)

Hadith 2001

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When Allah wills good for someone, He afflicts him with trials"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٠٠١ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُصِبْ مِنْهُ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2333
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: (مصیبتیں ہمیشہ گناہوں کی وجہ سے ہی نہیں آیا کرتی ہیں، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ) جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں تو اس پر مصیبتیں اتارتے
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5645 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ہیں (کبھی مال کا نقصان ہوتا ہے کبھی اولاد کی وجہ سے پریشانی آتی ہے اور کبھی خود اس پر آفتیں آتی ہیں، اس کی وجہ سے اس کو گناہوں سے پاک کرتے ہیں اور اس کے درجے بلند کرتے ہیں، اے مصیبت زدہ جب تجھ پر مصیبتیں آئیں تو گھبرانا نہیں، بہت استقلال کے ساتھ برداشت کئے جانا، اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ راضی اور خوش رہنا، پھر دیکھ کیسے تجھ پر خدا کی مہربانی ہوتی ہے تجھے گناہوں سے پاک کرتے ہیں اور آخرت میں بڑے درجے دیتے ہیں۔) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔