Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 19

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 19Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 21Noor 22
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ ابن آدم نے مجھ کو جھٹلایا اور اس کو ایسا نہ چاہئے تھا اور مجھ کو گالی دی اور اس کو یہ نہ چاہئے تھا، اس کا مجھے جھٹلانا، (یعنی) اس کا یہ کہنا کہ ہرگز مجھے دوبارہ زندہ نہ کرے گا، جس طرح مرنے کے بعد مجھے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا۔ حالانکہ پہلی دفعہ پیدا کرنا مجھ پر اس کے دوبارہ زندہ کرنے سے آسان تر نہیں تھا (یعنی اس کو پہلی بار بنانے میں قادر ہو چکا تو دوبارہ بنانا کیا مشکل ہے؟) اور اس کا مجھے گالی دینا، (یعنی) اس کا یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنا لیا ہے، حالانکہ میں یکتا ہوں، ایسا بے نیاز نہ کسی کو جنا اور نہ میں جنا گیا، اور میرے لئے کوئی ہمسر نہیں ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں یہ ہے: اس کا مجھ کو گالی دینا، اس کا یہ کہنا کہ میرے لئے بیٹا ہے، حالانکہ میری ذات پاک ہے، میری ذات اس سے بری ہے کہ کسی کو بیوی بناؤں یا بیٹا۔ (بخاری نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4974 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4482 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 19 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 19

Confidence and text similarity are not editorial verification.