English
Abu Musa (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When a servant falls ill or travels, he is rewarded for the deeds he used to do while healthy and at home"
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٠٢٨ - وَعَنْ أَبِي مُوسَى (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ أَوْ سَافَرَ كُتِبَ لَهُ بِمِثْلِ مَا كَانَ يَعْمَلُ مُقِيمًا صَحِيحًا». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2360
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد
فرمائے ہیں: کوئی مسلمان صحت اور تندرستی کے زمانہ میں جو عبادات ادا کرتا تھا (نوافل اور وظائف
پڑھا کرتا تھا بیماری کے زمانہ میں گو ان کو ادا نہیں کر سکتا، مگر صحت کے زمانہ میں جو اوراد و وظائف
پڑھے جاتے تھے) ان کا ثواب اس کو ضرور ملتا رہے گا (اس میں کچھ کمی نہیں ہوگی اگر چیکہ بیماری کی
وجہ ان اوراد و وظائف کو جاری نہ رکھ سکا ہے) ایسا ہی وطن میں جب مقیم تھا اور جو عبادات (و وظائف
اور نوافل پڑھا کرتا تھا سفر میں اتنا پڑھنا نہیں ہو سکتا ہے مگر اقامت کی حالت میں جو عبادات نوافل
ادا کرتا تھا سفر میں ان سب کا ثواب اس کو ملتا رہے گا (اگرچہ وہ سفری حالت میں ہونے سے ان کو
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2996 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ادا نہیں کر سکتا (ایسا ہی جوانی کی حالت میں جو عبادات نوافل اور وظائف پڑھا کرتا تھا ضعیفی (مرقات میں یہ روایت مذکور ہے۔12) اور بڑھاپے میں اتنے عبادات اور وظائف نہیں ہو سکتے ہیں مگر جوانی میں عبادات اور وظائف پڑھنے کا جو ثواب ملتا ہے وہ برابر ملتا رہے گا، گو بڑھاپے میں ان کو اداء نہ کر سکے)۔ اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔