اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2361
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کوئی مسلمان صحت اور تندرستی کے زمانہ میں عبادات
(نوافل اور وظائف کا پابند تھا، پھر ہو گیا وہ بیمار (بیماری میں بیماری کی وجہ سے حسب عادات
عبادات، نوافل اور وظائف اداء نہیں ہو رہے ہیں، ان کا اس کو صدمہ ہے) نیکیوں کے لکھنے والے
فرشتہ کو اللہ تعالیٰ حکم دیتے ہیں کہ میرا بندہ بیماری کی وجہ سے عبادات اور نوافل اور وظائف کو نہیں اداء
کر رہا ہے مگر تم اس کے نیک اعمال کے ثواب اسی طرح لکھا کرو جس طرح اس کی صحت کے زمانہ
میں نیک اعمال کے ثواب کو لکھا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں اس کو صحت دیدوں یا موت دے کر اس
کو اپنے پاس بلالوں۔
اس کی روایت شرح السنہ میں کی گئی ہے۔